افسر علی نعیمی ندوی
بیدر، سماج نیو زسروس: بیدر ضلع کی معروف دینی شخصیت مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے آج اپنے دینی ساتھی مولانا عبدالقدیر صاحب رشادی استاذ جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم بیدراور امام وخطیب مسجد ابراہیمیہ کے ساتھ رپٹن پی یواور ڈگری انسٹی ٹیوٹ موقوعہ باورچی گلی بیدر تشریف لائے۔ اور انسٹی ٹیوٹ کاجائزہ لینے کے بعد مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے کہاکہ رپٹن انسٹی ٹیوٹ میں لائبریری دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی۔ جہاں دینی کتابیں بھی رکھی گئی ہیں۔ بہت کم اداروں میں دینی کتابیںلائبریری میں ملتی ہیں۔ سبھی عصر حاضر کے تدریسی نصاب پر کتابیں رکھتے ہیں۔ مولانا نے انسٹی ٹیوٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کاعلیحدہ علیحدہ نظام سے ہی تعلیمی ترقی ممکن ہے۔ مولانا نے ڈگری کی طالبات کے لئے عالمہ کورس چلانے کامشورہ دیا۔ آخر میں دعافرمائی کہ اللہ تعالیٰ ادارہ کو خوب ترقی دے۔ اس موقع پرمولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی اور مولانا عبدالقدیر صاحبان کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اس بات کی اطلاع رپٹن پی یو اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ کے اڈمنسٹریٹر محمد امجدحسین نے دی ہے۔