18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

سعودی حکومت کے نمایاں خدمات کی ایک اہم کڑی، پوری دنیا سے ایک ہزار لوگوں کو عمرہ کی سعادت

نیپال کے 13خوش نصیب مدینہ منورہ کیلئے روانہ ، معروف صحافی وسماج نیوز کے بیورو چیف (نیپال) مولانا زاہدآزاد جھنڈانگری گروپ کے امیر مقرر : مولاناعبد القیوم مدنی
ہشام زاہدی (علیگ)

جھنڈا نگر؍نیپال، سماج نیوز سروس: دنیا میں ایک ملک سعودی عرب ہے جسکا دستور کتاب وسنت ہے اور جہاں پر قطعی طور پر شرک وبدعات نہیں اورنہ ہی مزار و آستانے ہیں اسی وجہ سے مملکتِ توحید موجودہ وقت میں ترقی کی راہ پر رواں دواں ہے۔ ان زریں خیالات کا اظہار نیپال کے معروف عالم دین مولانا عبد القیوم مدنی استاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نے کیا۔ آپ نے آگے کہا کہ’’سعودی عرب میں ہی حرمین شریفین ہے جس کا احترام ساری دنیا کے مسلمان کرتے ہیں کیونکہ خانہ کعبہ ہمارا قبلہ ہے اور وہیں پر اسلام کے اہم رکن حج کی ادائیگی کی جاتی ہے جس فریضہ کو صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار کرنا لازمی اور ضروری ہے ‘‘۔مملکتِ توحید حجاج معتمرین کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنے کی پوری جدوجھد کرتی ہے اور مشاعر مقدسہ کی توسیع اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے سالانہ ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہے جس کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے۔
سعودی حکومت کے نمایاں کارناموں میں سے ہرسال پوری دنیا سے شاہی خرچ پر ہزاروں کی تعدادمیں اسلام کی نمایاں شخصیات کو حج وعمرہ کی دعوت دینا اور ان کے جملہ اخراجات کو حکومت برداشت کرتی ہے اور ان کے لئے اعلیٰ مہمان نوازی کا اہتمام کرتی ہے ہمارے ملک نیپال اور پڑوسی ملک ہندوستان سے بھی ہر سال شاہی مہمان بن کر لوگ حج وعمرہ کی ادائیگی کے لئے جاتے ہیں اللہ کے فضل سے امسال بھی دس افراد پر مشتمل ایک وفد آج عمرہ کی ادائیگی کے لئے تربھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کاٹھمانڈو نیپال سے مدینہ کے لئے روانہ ہوچکا ہے جس میں توحید سنٹرکے اہم ذمہ دار کواس عمرہ گروپ کا امیر بنایا گیا ہے (زاھد آزاد جھنڈانگری) ان کے ہمراہ نو مسلم عبدلوہاب سریسٹھ اور مسلم آیوگ کے فعال رکن وترجمان مسٹر ارشد مرزابیگ،ان کی اہلیہ فاطمہ مرزا وبیٹے عزیزم مرزا امان سلمہ و محترم انیس انصاری سابق ایم پی،کلام الدین رائین کواری موہتری سدر کیندریہ لو سا پا پارٹی،اہلیہ مومنہ بیگم صاحبہ ، مسکان خاتون رسول انصاری،شہناز خاتون اسماء بانو جاوید عالم،انجینئر جاوید عالم،کریم اللہ بیر گنج وساحل انصاری وغیرہ موجود ہیں اللہ تعالیٰ سبھوں کو سلامتی سے لے جائے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز واپس لائے۔ ناظم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر مولانا عبد العظیم مدنی نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سعودی حکومت کے خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور ہر ترقی سے سرفراز کرے اور حاسدین کے حسد اور مکر سے محفوظ رکھے۔ سعودی ایمبسی کاٹھمنڈو (نیپال) کے سفیر محترم سعد بن ناصر ابو حیمد نے اپنی دعاؤں سے اس قافلے کو رخصت کیا۔

Related posts

ہیرا گروپ کی اہم جائیداد سےای ڈی اپنا اٹیچمنٹ ہٹالے: سپریم کورٹ

www.samajnews.in

مسجد کے گیٹ پر جے شری رام کا نعرہ لکھنا حسد اور نفرت کا علمبردار

www.samajnews.in

کرشنانگر ماؤ وادی کیندر کے نگر کمیٹی کا 9واں اجلاس کا انعقاد

www.samajnews.in