سدھارتھ نگر، سماج نیوز سروس: اترپردیش مشرق ضلع سدھارتھ نگر 25فروری 2024بروز اتوار تلسیاپور چوراہا ڈھبروا تھانہ بڑھنی بلاک جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کے صحن میں ردائے فضیلت تقسیم اسناد و سالانہ انجمن کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔موضع پچودھ ضلع سدھارتھ نگر کے ایک مشہور و معروف علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فضیلۃ الشیخ مقیم الدین المدنی حفظہ اللہ نے سرحد نیپال کے پسماندہ زبوں حالی کے شکار مسلمانوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سن 1999عیسوی میں جمعیۃ التوحید التعلیمیۃ والخیریۃ تنظیم کی تشکیل دی۔ جس کے زیر انتظام قباء پبلک اسکول و بہت سے رفاہی و دعوتی تبلیغی کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کے ساتھ شعبہ رابطہ عامہ و جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کی بنیاد ایک عبقری عظیم المرتبت شخصیت علامہ مولانا مفسر قرآن خطیب الہند فضیلۃ الشیخ عبدالرؤوف رحمانی رحمہ اللہ کے بدست رکھی، جہاں پر آج اس عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 بچیوں (۱) عزیزہ رہنما شمس اللقاء سلمہا سمری نیپال (۲) عزیزہ شاہین شکیل احمد سلمہا سمری نیپال (۳) عزیزہ منتشاء محبوب سلمہا گوہلی (۴) عزیزہ سلمیٰ فقیر احمد سلمہا سمری نیپال (۵) عزیزہ روبی حیات مبارک علی سلمہا گورابھاری (۶) عزیزہ ذرینہ کرم حسین سلمہا اونرہوا نیپال (۷) عزیزہ زاہدہ شفاعت اللہ سلمہا گجہڑا (۸) عزیزہ سمیہ نوشین عبدالرحمن سلمہا رومن دیہی (۹) عزیزہ شکیلہ محمد یونس سلمہا رومن دیہی (۱۰) عزیزہ ثانیہ صبا اخلاق احمد سلمہا رومن دیہی (۱۱) عزیزہ حمیرا غیاث الدین سلمہا رومن دیہی (۱۲) عزیزہ منتشاء مقصود سلمہا رومن دیہی (۱۳) عزیزہ ماہ تبسم عبدالقدوس سلمہا کوٹیا (۱۴) عزیزہ مسکان عبدالرب سلمہا کوٹیا (۱۵) عزیزہ انجم محمد علی سلمہا ریڑوریا (۱۶) عزیزہ نشاط زاہد حسین سلمہا گلری مہادیو کو ردائے فضیلت و اسناد نیز اسلامی برقع حجاب کے ساتھ بیش قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔
اس عظیم الشان تعلیمی برنامج میں مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ نے ملک ہندوستان کے جماعت اہل حدیث کے کبار علماء جن کو مدعو کیا تھا ان میں سے عالمی شہرت یافتہ علماء کرام کی فہرست بڑی طویل ہے جن میں سے اخص الخواص علماء کرام کے اسماء گرامی میں سے ضلع بلرامپور کے تحصیل اترولہ کے جماعت اہل حدیث کے ممتاز منفرد بچیوں کے اسلامی ادارہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کے بانی و مرکز امام احمد بن حنبل التعلیی والخیری کے ڈائریکٹر نیز ملکی و غیرملکی علماء اھل الحدیث میں مقبول شخصیت کے مالک فضیلۃ الشیخ نورالدین المدنی حفظہ اللہ و عالمی شہرت یافتہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے تعلیم کی تکمیل کئے ہوئے ملک نیپال کی جماعت اہل حدیث کی قیادت کرنے والے ممتاز عالم دین فضیلۃ الشیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ و سرزمین نیپال کے عالمی شہرت یافتہ اسلامی ادارہ جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر کی کئی سالوں تک نگہبانی کرنے والے شیخ الجامعہ و شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ خورشید احمد سلفی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبد الشکور مدنی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ انیس الرحمن مدنی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبدالرشید مدنی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبدالحق مدنی حفظہ اللہ و جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ضلع سدھارتھ نگر کے بانی و جامعہ قاسم العلوم گلرہا ضلع بلرامپور کے پرنسپل مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مندوب فضیلۃ الشیخ سید عرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) حفظہ اللہ و بڑھنی چافہ علاقہ کے صفہ لائبریری اینڈ دعوہ سینٹر کے سیکرٹری فضیلۃ الشیخ اظہار احمد اثری حفظہ اللہ و دیگر عظیم شخصیات نے شرکت کیا۔
دوران خطبہ استقبالیہ فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ نے اس بچیوں کے سالانہ انجمن کے جشن ردائے فضیلت و تقسیم اسناد کے مبارک موقع پر جملہ شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے ہر کام کو اللہ کی رضا کے لئے اخلاص کے ساتھ کرنے کی تلقین فرمائی بعدازاں فضیلۃ الشیخ نورالدین مدنی حفظہ اللہ نے اپنے دعوتی تبلیغی خطاب میں بیان فرمایا کہ دین اسلام میں دعوت و تبلیغ کے میدان میں مبلغ کے ساتھ ایک مبلغہ کا بھی اہم رول و کردار ہوتا ہے بنا بریں مسلمانوں کو اپنے بچوں کے ساتھ بچیوں کو بھی قرآن و حدیث کی تعلیم دلانا بے حد ضروری ہے تاکہ مسلمان بیٹیاں سنت و بدعت کفر وشرک حلال و حرام میں تمیز کرسکیں بر سبیل تذکرہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ فضیلۃ الشیخ پرویز یعقوب مدنی حفظہ اللہ نے تمام اسلامی بچیوں کو دین اسلام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے چونکہ اسلام ہی ساری دنیا میں سب سے سچا اور اچھا و پاکیزہ دین ہے اسی لئے اسلام پر قائم رہنے و اپنے آنے والی نسلوں کی اسلامی تربیت کرنے کی نصیحت کی مزید دور حاضر میں کہیں کہیں جو شاذ و نادر مسلم بچوں کے ارتداد کی خبر مل رہی اس کے خطرناک نتائج سے بھی آگاہ کیا۔آخر میں جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نیپال کے سابق شیخ الجامعہ و شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ مدنی حفظہ اللہ نے اپنے صدارتی کلمات پر اجلاس کو پایۂ تکمیل تک بحسن وخوبی پہنچایا۔
اس پروگرام کے انتظامات میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپورچوراہا ڈھبروا تھانہ بڑھنی بلاک ضلع سدھارتھ نگر کے ناظم تعلیمات فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالصبور سلفی حفظہ اللہ و شیخ الجامعہ فضیلۃ الشیخ محمد سراجی حفظہ اللہ و فضیلۃ الشیخ مجیب الرحمان عالیاوی حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ محمد اکبر سراجی حفظہ اللہ و فضیلۃ الشیخ دکتور قمر عالم حفظہ اللہ و فضیلۃ الشیخ مظہر الحق سلفی حفظہ اللہ و جناب ماسٹر عبدالرحیم صاحب و ماسٹر رئیس احمد صاحب و تمام طالبات نے کافی تگ ودو و محنتیں کیں جہاں پر طالبات کے والدین کے ساتھ علاقے دیار کے نامور و باعزت احبابِ نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔