20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج میں سالانہ اجلاس کا انعقاد

طلباء کی نمائندہ تقاریر،علماء ومشائخ کے تأثراتی خطابات اور فارغین طلبہ کے درمیان دستار وانعامات کی تقسیم

ڈومریا گنج، سماج نیوز سروس: 26فروری 2024 بروز سوموار بعد نماز عصر تا 10 بجے شب جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج کے وسیع مید ان میں سالانہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس کے آغاز میں بعد نماز عصر شعبہ تحفیظ کے فارغین طلبہ نے اپنی اپنی قرأت کا نمونہ پیش کیا،بعد نماز مغرب منتخب وممتاز طلباء نے عربی،اردو،ہندی اور انگریزی زبانوں میں نمائندہ تقریریں کیں،سامعین نے خو ش ہوکر ان طلبہ کو بہت سارے انعامات سے نوازا۔اس کے بعد تاثراتی وتوجیہاتی خطابات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ڈاکٹر فیضان احمدصاحب ناظم اعلی جامعہ اسلامیہ خیر العلوم نے سبھی مہمانوں ،اساتذہ،طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ علم ہی ترقی کا زینہ ہے ہر آدمی کو اقتصادی طور پر مضبوط ہونے کی سخت ضرورت ہے ایک ہاتھ میں قرآن تو دوسرے ہاتھ میں سائنس ہونا وقت کااہم تقاضہ ہے۔
صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے صدر اجلاس شیخ عبدالقدوس نذیر حفظہ اللہ صدر مرکز تحفیظ القرآن نوگڑھ نے کتاب وسنت پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔شیخ عبدالسمیع مدنی وکیل الجامعہ جامعہ اسلامیہ دریابادنے کہا کہ انعامات میں دی جانے والی کتابیں اور لائبریریوں میں موجود علمی تراث صرف اوراق ہی نہیں بلکہ ان میں ہر طرح کے علوم وفنون کا خزانہ موجود ہے جن سے استفادہ کی سخت ضرورت ہے۔مولانا ابوالعاص وحیدی استاذ صفا شریعت کالج ڈومریاگنج نے علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ذمہ داران مدارس کو اخلاص وللہیت کی نصیحت کی اور علماء ، اساتذہ نیز طلبہ کی قدردانی اور تکریم پر روشنی ڈالی،شیخ شبیر احمد مدنی ناظم اعلی ندوۃ السنۃ نے لوگوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور مثبت عمل کی راہ میں حائل پریشانیوںکی طرف اشارہ کیا اور ان سے بنردآزمائی کا جوہر اختیار کرنے کی نصیحت کی،شیخ عبدالستار سراجی نائب شیخ الجامعہ جامعہ اسلامیہ خیر العلوم نے علم کی اہمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بڑائی علم سے ہوتی ہے نہ کہ مال ودولت اور درازیٔ عمر سے۔اخیر میں شیخ محمدابراہیم مدنی شیخ الجامعہ جامعہ اسلامیہ خیر العلوم نےسبھوں کو اخلاص کے ساتھ قرآن کی تلاوت اور اس کی ہدایات پر عمل پیر اہونے کی تلقین کی۔ خاص طورپر شعبہ حفظ کے فارغین طلبہ کو ان کی ذمہ دارویوں کا احساس دلایا۔ نظامت کا فریضہ شیخ عبداللہ صلاح الدین سلفی استاذ جامعہ اسلامیہ خیر العلوم نے انجام دیا ۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ کے اساتذہ ،طلبہ،ذمہ داران نے انتھک کوششیں کیں اور اخیر تک مفوضہ ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصروف رہے نیز پروگرام میںعلاقے کے تمام چھوٹے بڑے مدارس ومکاتب کے نظماء ،صدرمدرسین ،اساتذۂ کرام ،وکلاء، ڈاکٹر اور اہم علمی شخصیات کو دعوت نامے دیے گئے تھے جس پر لبیک کہتے ہوئے ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔پروگرام کے اخیرمیں شعبہ حفظ کے فارغین طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور اسناد اوانعامات سے نوازا گیا،اسی طرح عا لمیت پاس طلبہ اور انجمن ومختلف علمی مسابقات وثقافتی پروگراموں میں ممتاز طلبہ کے مابین اسناد وانعامات تقسیم کئے گیے۔جامعہ نے ایک مثالی طالب علم کو 20000 روپئے کاگرانقدرانعام اور اعزازی سند دیا۔شعبہ حفظ کے ایک ہونہار طالب علم سعد بن صلاح الدین نے صرف سات ماہ میں پورا قرآن حفظ کرلیا جسے نقدی انعامات ودعاؤں سے بھی نوازاگیا۔

Related posts

کجریوال کا ایجوکیشن ماڈل سنگھی اور مسلم دلت مخالف:کلیم الحفیظ

www.samajnews.in

بہار میں دو کلومیٹر سڑک ’’چوری‘‘ ہوگئی

www.samajnews.in

ہیرا گروپ کی تمام جائیداد سپریم کورٹ نے واپس لوٹائی

www.samajnews.in