18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

تشکر نامہ ابناء متخرجین جامعہ عالیہ عربیہ مئوناتھ بھنجن: محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

زاہدآزاد جھنڈانگری

(بیورو چیف سماج نیوز؍نیپال)

جھنڈا نگر؍نیپال، سماج نیوز سروس: بفضل اللہ وتوفیق گزشتہ دنوں مادر علمی جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن یوپی کے جدید فارغین کی جانب سے بتقریب دستار فضیلت مؤرخہ 6 مارچ 2024 بروز بدھ صبح نو بجے دن میں منعقد ہونے جارہی ہے جس میں راقم الحروف کو شرکت کرنے کی دعوت ہے۔ الحمد للہ ٹرین کی ٹکٹ کنفرم کرالی گئی ہے ۔ 4 مارچ 2024 کو جے نگر مدھوبنی بہار سے مئو کے لئے روانگی ہے ۔ ایسی تقریب میں شرکت اپنی سعادت سمجھتا ہوں ۔ بالخصوص اس بات سے کہ اپنے مادر علمی میں جانے کے لئے تیرہ سال بعد وہاں جانے کا موقع ملا ہے کیونکہ ناچیز جامعہ عالیہ سے 2012 ء کے شروع ہی میں جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر کے لئے روانہ ہوگیا تھا ۔ اس عرصہ نو سال الازھر یونیورسٹی مصر عربیہ زیر تعلیم رہا ۔ وہاں سے فارغ التحصیل ہوکر نیپال میں دعوت وتدریس اور تصنیف وتالیف میں مشغول ہونے کی وجہ سے مادری حاضر نہیں ہوسکا تھا ان خیالات کا اظہار نیپال کے نوجوان عالم دین محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ فاضل الازہر یونیورسٹی مصر عربیہ نے کیا۔انہوں نے آگے کہا ’اس سال جب 4 مارچ 2024 کے لئےناچیز کو دعوت دی گئی تو نیپال کے کئی ایک پروگرام کو ترک کرنا پڑا ہے ۔ لہٰذا ان سبھی احباب سے معذرت کرتا ہوں جہاں ان کی مطلوبہ تاریخوں میں حاضری نہیں ہوسکا۔ مادر علمی میں جانے کو اس لئے ترجیح دیا کہ یہ ہمارے لئے بڑے شرف اور اعزاز کی بات ہوگی کہ جدید متخرجین کی اس روانگی سے حوصلہ افزائی بھی ہوجائے گی اور باوقار اساتذہ سے ملاقات اور بات بھی ۔ اگرچہ جامعہ ہذا کے پرنسپل اور اساتذہ کرام سے ہمیشہ رابطہ رہتا ہے مگر بالمشافہ کا لطف و محبت ہی کچھ اور ہے ۔
لہٰذا اس موقع پر راقم الحروف اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہے اور بعدہ مولانا اطیب الرحمن مشتاق عالیاوی ، مولانا حافظ دل محمد منصور عالم ،مولانا اصغر علی عبداللہ میاں عالیاوی مولانا عبداللہ شفیق عالیاوی، مولانا شمشاد شمیم عالیاوی، مولانا محمد غفران نعیم اختر عالیاوی، مولانا اظہر راعین منیر راعین عالیاوی، مولانا محمد معراج محمد بشیر عالیاوی، مولانا محمد اجالے محمد سلیم علیاوی حفظہم اللہ وغیرہ کا بھی جنہوں نے مجھ خاکسار کو اس تقریب میں دعوت دی ۔اللہ تعالیٰ آپ تمام(فارغین ) کا حامی و ناصر ہو اور اپنی حفظ و امان میں رکھے ، علم اور جہود میں برکت عطا فرمائے، مستقبل تابناک بنائے اور آپ لوگوں کو پوری ملت اسلامیہ کے لئے نفع بخش بنائے ۔ آمين
مادر علمی جامعہ عالیہ عربیہ مئو کا مختصر تعارف:جامعہ عالیہ عربیہ،مؤناتھ بھنجن کا قیام اس وقت عمل میں آیا جب دہلی اور ملک کی دیگر ریاستوں کی درسگاہیں 1857ء کے ہنگاموں کی وجہ سے تعطل کا شکار تھیں اور مشرقی یوپی مدارس سے بالکل محروم تھا۔ ایسے وقت میں تحریک شہیدین کی ایک حساس، تقوی شعار عالم دین مولانا سخاوت علی جونپوری کے فیض یافتہ مولانا فیض اللہ مئوی رحمہ اللہ نے مشرقی یوپی کے مسلمانوں کو روشن مستقبل کا صحیح راستہ دکھانے کے لئے اپنے رفقاء جماعت کے ساتھ ١٨٦٨ء مطابق ١٢٨٥ھ میں یہ ادارہ قائم کیا اور بحمد اللہ اس وقت سے لے کر اب تک یہ ادارہ بلا انقطاع کتاب وسنت کی ترویج، بدعات وخرافات کی بیخ کنی، طلبہ کی صحیح اسلامی تربیت،دعوت وارشاد، پاکیزہ صحافت اور تدریس و افتاء کے کاموں میں مصروف ہے۔
اس ادارہ کے بیشتر فارغین اور مستفدین ملک و بیرون ملک میں دعوتی، صحافتی،تدریسی، تصنیفی،جماعتی و ملی خدمات انجام دے رہے ہیں یا دینی و عصری جامعات و یونیورسٹیوں میں جدید اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
معادلہ : یہاں کی اسناد کو بیرون ممالک بالخصوص سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں سے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ ریاض، جامعۃ الملک سعود ریاض، جامعۃ ام القری مکہ مکرمہ، جامعۃ القصیم ،جامعۃ المجمعۃ ،جامعۃ الابہاء ،جامعۃ الطائف ،جامعۃ الجوف، جامعۃ الملک عبدالعزیز جدہ، جامعۃ تبوک، جامعۃ نجران، جامعۃ الامیر نورۃ کے علاوہ جامعۃ قطر اور ہندوستان میں جامعۃ ہمدرد نئی دہلی، جامعۃ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی، اور مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے تسلیم کیا ہے ۔ اس وقت ان سب یونیورسٹیوں میں یہاں کے فارغین تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کچھ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
اخیر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مادر علمی( جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن یوپی) کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

Related posts

پاکستانی، افغانستانی اور بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بھارتی شہریت دے گی سرکار

www.samajnews.in

اس ملک کو آزادی دلانے اور تعمیر و ترقی میں ہر طبقہ کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے:مولانا الطاف الرحمن

www.samajnews.in

مہنگائی کا اٹیک جاری، گیس سلنڈر مہنگا

www.samajnews.in