31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کااعلان

نئی دہلی، سماج نیوز: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ و میگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ بھی ہو گیا۔ تینوں ہی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے بدھ کو تین شمال مشرقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 16فروری کو ہوں گے اور ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلیوں کے انتخابات 27فروری کو ہوں گے۔ 2مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔تریپورہ کی تمام 60نشستوں کیلئے 21جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 30جنوری تک کاغذات نامزدگی داخل کی جاسکے گی اور 2 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے ۔ میگھالیہ اور ناگالینڈ کیلئے 31جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 7فروری تک نامزدگیاں داخل کی جا سکیں گی۔ امیدوار 10فروری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ان میں کوئی تشدد نہیں ہوا اور جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان تینوں ریاستوں میں بھی انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہ ہو۔ انتخابات کو آسان بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور 300سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو مکمل طور پر خواتین چلائیں گی۔ کئی مقامات پر خواتین ووٹرز کیلئے کریچ بھی بنائے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔ نوجوان ملازمین کے ذریعے الیکشن پولنگ اسٹیشنز کو زیادہ موثر طریقے سے چلایا جائے گا۔ تمام مراکز پر ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس الیکشن میں ناگالینڈ کی ایک دلچسپ تصویر ہے جس میں ایک گھر آدھا ہندوستان میں اور آدھا میانمار میں آتا ہے ۔ کئی جگہوں پر عارضی پل ہیں اور وہاں سے پولنگ پارٹی کو اپنے تعیناتی مرکز تک جانا پڑتا ہے جسے سراہا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے ۔ مارچ سے پہلے ووٹنگ کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ بچوں کے امتحا نات متاثر نہ ہوں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں اسمبلیوں کی میعاد 12، 15اور 22مارچ کو ختم ہو رہی ہے ۔ ان تینوں ریاستوں میں گزشتہ چند انتخابات سے ووٹنگ کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے اور ووٹنگ میں خواتین کی شرکت بہت زیادہ رہی ہے جو کہ جمہوریت کے لیے فخر کی بات ہے ۔ ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ میں بالترتیب 12 مارچ، 15 مارچ اور 22 مارچ کو اسمبلی کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ تینوں ریاستوں میں 60-60 سیٹیں ہیں اور ان تینوں ہی ریاستوں میں خواتین کی ووٹنگ میں شراکت داری زیادہ رہی ہے۔‘‘ راجیو کمار نے یہ بھی جانکاری دی کہ ناگالینڈ میں 2315، میگھالیہ میں 3482 اور تریپورہ میں 3328 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ان میں 376 ایسے ہوں گے جو پوری طرح سے خواتین کی دیکھ ریکھ میں ہوں گے۔ علاوہ ازیں 50 فیصد پولنگ بوتھ پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ جہاں تک گزشتہ اسمبلی انتخاب کی بات ہے، میگھالیہ میں کانگریس 21 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کیساتھ سب سے بڑی پارٹی بنی تھی۔ حالانکہ 60 نشستوں والی اسمبلی میں اکثریت سے یہ بہت پیچھے رہ گئی تھی۔ این پی ای کو 19، یو ڈی پی کو 6، اور دیگر کو 14 سیٹیں ملی تھیں۔ ناگالینڈ میں 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں این پی ایف نے سب سے زیادہ 26 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ این ڈی پی پی کو 18 اور بی جے پی کو 12 سیٹیں ملی تھیں، اور4سیٹیں دیگر کے حصے میں گئی تھیں۔ تریپورہ میں گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی 36 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنی تھی اور تنہا حکومت سازی میں بھی کامیاب رہی۔
یہاں سی پی ایم کو 16 اور آئی پی ایف ٹی کو 8 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

Related posts

کووڈ کا پھر ستا رہا خوف، مہاراشٹر، کیرالہ سمیت 6ریاستوں کیلئے الرٹ جاری

www.samajnews.in

سعودی عرب کایوم تأسیس،یوم وطنی اور ہماری توقعات

www.samajnews.in

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

www.samajnews.in