43.7 C
Delhi
مئی 18, 2025
Samaj News

‘ٹوئٹر کا ملازمین پر ظلم، کہا ‘آپ آفس آ رہے ہیں تو گھر لوٹ جائیں

لاس اینجلس: جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر سنبھالا ہے، یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ جلد ہی کمپنی میں بڑے پیمانے پر چھٹنی ہو سکتی ہے اور اب یہ قیاس درست ثابت ہو رہے ہیں۔ کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل بھیجا ہے جس میں تحریر ہے کہ ان کی ملازمت رہے گی یا نہیں، انہیں میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ملازمین کو جمعہ کو دفتر آنے سے منع کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے ای میل کے ذریعے ملازمین سے کہا کہ ‘اگر آپ دفتر میں ہیں یا دفتر کے راستے میں ہیں تو گھر واپس چلے جائیں۔غور طلب ہے کہ 27 اکتوبر 2022 کو ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا کمپنی کو سنبھال لیا۔ اس کے بعد سب سے پہلے ادارے کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افسران کو فارغ کر دیا گیا۔ اس میں کمپنی کے سابق سی ای او نیڈ سہگل، سی ایف او پراگ اگروال اور وجے گڈے کا نام شامل ہے، جو کمپنی کی قانونی پالیسی، ٹرسٹ اور سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اب وہ اپنی رقم کی وصولی کے لیے کمپنی میں بڑے پیمانے پر چھٹنی کر رہے ہیں، تاکہ کمپنی کو منافع بخش بنایا جا سکے۔

Related posts

ہنگامہ ہے کیو ں پرپا اسمرتی ایرانی کے جانے پر

www.samajnews.in

مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے

www.samajnews.in

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب،مکمل 4سال کے قانونی لڑائی کی تفصیلات میڈیا کو سونپی

www.samajnews.in