20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

مدرسہ رئیس العلوم پرسیا کرہیا گوشائیں ضلع سدھار نگر میں سالانہ انجمن اور اجلاس عام کا انعقاد بحسن وخوبی اختتام پذیر

گاؤں اور قرب و جوار کے لوگوں کی شرکت اور علماء کرام کا خطاب عام

سدھارتھ نگر، سماج نیوز سروس: بتاریخ 22فروری 2024 بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ رئیس العلوم پرسیا کرہیا گوشائیں میں طلبہ و طالبات کی سالانہ انجمن و الوداعی پروگرام کی مناسبت سے ایک نہایت ہی شاندار اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا جو بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔ جس میں آس پاس سمیت قرب و جوار کے لوگوں کی شرکت قابلِ تحسین رہی۔واضح رہے کہ مذکورہ بالا اختتامی و الوداعی پروگرام دو نشستوں پر مشتمل رہا جس کی پہلی نشست جو مدرسہ ہذا کے طلبہ و طالبات پر مشتمل تھی بعد نمازِ مغرب منعقد ہوئی جس میں جمیع طلبہ وطالبات نے اپنی قد وقامت اپنی عمر اور اپنے اپنے کلاس کے اعتبار سے مختلف موضوعات پر تقریریں اور رنگارنگ تقریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کا دل جیتا۔
بعدہٗ دوسری نشست جو علمائے کرام پر مشتمل تھی جس کا آغاز بعد نمازِ عشاء کیا گیا جس میں صدارت کا فریضہ شیخ عبد الستار صاحب سراجی (نائب شیخ الجامعہ جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج) نے انجام دیا جبکہ نظامت کی زمہ داری شیخ معین الدین صاحب سلفی نے انجام دی پروگرام کا آغاز برادر کبیر حافظ صفی الرحمن صاحب فرقانی صدر مدرس مدرسہ ہذا کے ذریعہ ہوا بعدہٗ حمد و نعت کا نذرانہ بہترین اور خوش الحان آواز کے مالک محترم جناب محمود احمد صاحب نے پیش اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی ۔ اس کے بعد خطاب کا سلسلہ شروع ہوا جس کے پہلے مقرر فضیلۃ الشیخ ریاض الدین فیضی (داعی و مبلغ توعیہ الجالیات) تھے ۔ شیخ محترم نے قبر کے منازل اور اس کے اندر ہونے سوال و جواب سے متعلق عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا دار الامتحان ہے ایک دن سب کو یہاں سے کوچ کرنا ہے ، کسی بھی انسان کی موت کے بعد پہلی منزل قبر ہی ہے یہ اگر آسانی سے طے ہوگئی تو آگے کی منزلیں مزید آسان ہوں گی جبکہ قبر کی پہلی منزل مشکل ہوئی تو آنے والی دیگر منزلیں مشکل ہوں گی۔شیخ محترم کے خطاب کے بعد پروگرام کے آخری خطیب و صدر مجلس شیخ عبدالستار صاحب سراجی کرسئ خطابت ہر جلوہ افروز ہوئے اور انسانی زندگی میں شیطان کے مکر و فریب سے بچنے کی تدابیر پر بڑا پر مغز خطاب کیا اور اس چال سے بچنے کی ترغیب دی جس سے انسانی تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ جاتی ہے اور انسانیت کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے۔ بعدہٗ شیخ معین الدین صاحب سلفی نے تمام سامعین و سامعات کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کردیا گیا۔ اس موقع پر مشتہر مہمانان؛ فضیلۃ الشیخ ممتاز احمد سراجی، فضیلۃ الشیخ اظہار احمد اثری فضیلۃ الشیخ سعید احمد اثریاور أشرف حسن عارفی ، استاد مدرسہ ابی بن کعب لتحفیظ القرآن ڈومریا گنج وغیرہم مرد وزن کی ایک اچھی تعداد موجود رہی موجود رہے۔

Related posts

بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی فہرست میں نیپال بھی شامل

www.samajnews.in

کس ملک نے سزائے موت اور عمر قید کی سزا ختم کردی…ضرور پڑھیں

www.samajnews.in

ہاتھی پر سوار ہوئے عمران مسعود

www.samajnews.in