23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

دہلی-این سی آر میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ڈینگو، غازی آباد میں 21 سالہ لڑکے کی موت

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی اور این سی آر میں ڈینگو کا مرض تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے۔ ایسے میں سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ذرا سی لاپروائی ہوئی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ دہلی سے ملحق اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک 21 سالہ لڑکے کی ڈینگو سے موت ہو گئی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جاری مچھروں سے پیدا ہونے والے امراض پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں ڈینگو کے معاملے گزشتہ ہفتے سے دوگنے ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی میں اس وقت ڈینگو کے 56 نئے معاملے ہیں۔دہلی میں ڈینگو کو لے کر حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے سبھی اسپتالوں میں 5 فیصد بستر ریزرو کیے جانے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب کے بعد دہلی میں ڈینگو کا قہر تیزی سے بڑھا ہے۔ جولائی ماہ میں 121 ڈینگو کے معاملے درج کیے گئے۔ یہ گزشتہ 6 سالوں میں جولائی ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ دہلی میں جنوری 2023 سے 28 جولائی 2023 تک 243 ڈینگو کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد ڈینگو کے معاملے صرف جولائی میں درج ہوئے ہیں۔نوئیڈا کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ہر روز تیز بخار اور ڈائریا کے کم از کم 5-4 مریض مل رہے ہیں۔ ان کا ڈینگو کے لیے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ ضلع ملیریا افسر کے مطابق ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں کی لگاتار مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ پورٹل کے مطابق اب تک ضلع میں ڈینگو کے 40 معاملے ہو گئے ہیں۔ ان میں بیشتر مریض سوسائٹی میں رہنے والے ہیں۔

Related posts

گجرات میں ’آپ‘ کی حکومت بن رہی ہے: اروند کجریوال

www.samajnews.in

ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمٰن کی منصفانہ اور شفات شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں

www.samajnews.in

لندن کے بھارتی ہائی کمیشن میں خالصتان حامیوں نے اتارا ترنگا، لہرایا خالصتان کا جھنڈا

www.samajnews.in