18.1 C
Delhi
فروری 11, 2025
Samaj News

انتخاب میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے منافی:شاہی امام

احمد آباد: گجرات ماڈل کی چرچا پورے ملک میں خوب زور وشور سے سنائی دے رہی ہے، لیکن اس وقت یہاں انتخابی بساط اپنے شباب پر ہے۔ پہلے مرحلےکے ووٹنگ کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، اس بیچ الیکشن میں خواتین امیدوار کو لے کر نیا تنازع کھڑاہوگیا ہے۔ احمد آباد میں جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف ہے اور یہ مذہب کو کمزور کرتا ہے۔ گجرات اسمبلی الیکشن کیلئے دوسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ سے پہلے یہاں پر ایک صحافیوں سے بات چیت میں شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ، کیونکہ اسلام میں ان کی ایک یقینی جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسلام کی بات کرتے ہیں ، کیا آپ نے ایک بھی خاتون کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا؟ اسلام میں نماز کی بہت بڑی اہمیت ہے ، اگر اسلام میں خواتین کا لوگوں کے سامنے آنا مناسب ہوتا تو کیا انہیں سجد میں انٹری کرنے سے روکا جاتا۔

احمد آباد میں جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کیخلاف ہے اور یہ مذہب کو کمزور کرتا ہے

اس کیساتھ ہی شاہی امام نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ کے پاس کوئی مرد نہیں ہے، جو خواتین کو ٹکٹ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پہل سے ہمارا مذہب کمزور ہوگا ۔شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرناٹک میں حجاب کا معاملہ چلا ۔ اس معاملہ پر کافی ہنگامہ ہوا ۔ ظاہر بات ہے کہ اگر آپ خواتین کو بغیر مجبوری ایم ایل اے اور کونسلر بنائیں گے تو اس سے ہم حجاب کو محفوظ نہیں رکھ پائیں گے ۔شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ میں الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دئے جانے کے سخت خلاف ہوں ۔ آپ مردوں کو ٹکٹ دیجئے، جہاں مجبوری نہیں ہے ۔ ہاں اگر ایسا قانون ہوتا کہ خواتین ہی اس سیٹ سے لڑسکتی ہیں تو آپ ایسا کرسکتے تھے کیونکہ مجبوری تھی، لیکن یہاں تو کوئی مجبوری نہیں ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ خواتین کو یہ لوگ ٹکٹ اس لئے دے رہے ہیں، کیونکہ ان کا مقصد ہے ۔ آج کل خواتین کی زیادہ چلتی ہے، ان کی کوشش ہے کہ اگر خواتین کو قبضہ میں لے لیا جائے تو پورا کنبہ قبضہ میں آجائے گا۔ اس کے علاوہ تو کوئی مجھے دوسرا مقصد نظر نہیں آتا ہے ۔

Related posts

‘مہاراشٹر پہنچی ’بھارت جوڑو یاترا

www.samajnews.in

صحافت کا گرتا معیار اور سر سید احمد خان کا صحافتی کردار

www.samajnews.in

ہمیشہ سرخیوں میں رہیں ثانیہ مرزا

www.samajnews.in