نئی دہلی:سماج نیوز: گجرات میں کس کی بنے گی سرکار؟ کیا بی جے پی کو پھر سے عوام کی حمایت حاصل ہوگی یا کانگریس پچھلے الیکشن کے مقابلہ اس مرتبہ کچھ زیادہ بہتر کرتی نظر آئے گی؟ دوسری جانب عام آدمی پارٹی پہلی مرتبہ ریاست میں انتخابی میدان میں اتری ہے، اس کا کیا ہوگا حشر؟ اس سب کا حتمی فیصلہ تو 8دسمبر کو سامنے آئے گا، لیکن اس سے پہلے ایگزٹ پولز سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ایگزٹ پول نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کو زیادہ سیٹ ملنے کا اشارہ دیا ہے۔
نوبھارت ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 34سے 42، کانگریس کو 24 سے 32، دیگر کو 1سے 3اور عام آدمی پارٹی کا کھاتہ نہ کھولنے اندازہ ظاہر کیا گیاہے ۔
جی نیوز بارک سروے کے مطابق ہماچل میں بی جے پی کو 35سے 40، کانگریس کو 20سے 25، عام آدمی پارٹی کو 0سے 3اور دیگر کو 1سے 5سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دی نیوز نیشن سی جی ایس ایگزٹ پول نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کو 62، کانگریس کو 5، عام آدمی پارٹی کو ایک، ایک آزاد اور دیگر کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ٹی وی 9 بھارت ورش کے مطابق گجرات قانون ساز اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی کو 125سے 130، کانگریس کو 40سے 50، عام آدمی پارٹی کو 3 سے 5اور دیگر کو 3 سے 7نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
ریپبلک بھارت پی مارک ایگزٹ پول نے گجرات میں بی جے پی کو 128 سے 148 سیٹیں، کانگریس کو 30سے 42، عام آدمی پارٹی کو 2سے 10اور دیگر کے لیے 0سے 3سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
دی نیوز نیشن سروے میں گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 167، کانگریس کو 04 اور عام آدمی پارٹی کو 11 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
ٹائمز ناؤ کے ایگزٹ پول میں بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی نظر آرہی ہے۔ اگر ایگزٹ پولز پر یقین کیا جائے تو بی جے پی کو 131 سیٹیں، کانگریس کو 41 سیٹیں، اے اے پی کو 6 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
اے بی پی اور سی ووٹر کے ایگزٹ پولز نے بی جے پی کے لیے واضح اکثریت کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 128 سے 140 سیٹیں، کانگریس کو 31 سے 43 سیٹیں، اے اے پی کو 3 سے 11 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 0 سے 6 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
نیوز ایکس اور جن کی بات کے ایگزٹ پول نے ریاست میں بی جے پی کو واضح اکثریت کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 117 سے 140 سیٹیں، کانگریس کو 34-51 سیٹیں، اے اے پی کو 6 سے 13 سیٹیں، جبکہ دیگر کو 1 سے 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ نیوز نیشن نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو 99، کانگریس کو 6، عام آدمی پارٹی کو 140اور آزاد امیدواروں اور دیگر کو پانچ نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے ۔
انڈیا ٹوڈے گروپ ایکسیس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کل 250وارڈوں میں سے عام آدمی پارٹی کو 149سے 171سیٹیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کو 69سے 91، کانگریس کو 3سے 7اور دیگر کو 5سے 9سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے ۔