نئی دہلی،سماج نیوز:مادر وطن ہندستان کی شیر جگر بیٹی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس وقت ایک بار پھر اپنے جذبہ شاہین کو ثابت کر دکھایا جب انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے سپریم کورٹ میں اپنی جائیدادوں کی تفاصیل اور اس کی قیمت کا مارکیٹ تخمینہ پیش کیا۔ سپریم کورٹ نے پچھلی دس نومبر کو جانچ ایجنسی کی جرح پر اس بات کا شرط عائد کیا تھاکہ واقعی ہیرا گروپ کی ایس اے کالونی ٹولی چوکی کی زمین 900 کروڑ کی ہے۔ جس کے جواب میں ہیرا گروپ نے سپریم کورٹ سے عرض کیا تھا کہ آنجناب یہ پراپرٹی ویسے سولہ سو کروڑ کی ہے۔
مگر محتاط انداز کے مطابق اسے 900 کروڑ بتایا گیا، تو ہیرا گروپ نے ایک ویب سائٹ لنک مارکیٹ میں متعارف کراکے عوام کے سامنے ٹولی چوکی کی اس زمین کو فروخت کے لئے پیش کیا تھا۔ اور یہ کالم کھول دیا تھا کہ اس کی زمین کے فلاں فلاں پلاٹ کی فلاں قیمت ہے۔ مگر خریدار حضرات بتائیں کہ وہ کس قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں۔ اور اسی تخمینہ کو سپریم کورٹ میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بند لفافے میں پیش کیا ۔ جس کو دیکھ کر سپریم کورٹ جج نے ہیرا گروپ کی تمام جائیداد کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ملکیت میں دیتے ہوئے اس کو اپنے سرمایہ کاروں کیلئے اور کمپنی کے حق میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کے حق میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ میل کا پتھر ثابت ہو گا ، جیسا کہ پچھلے مہینے کی دس تاریخ کو ہی اس بات کی وضاحت ہو گئی تھی کہ اب ہیرا گروپ کے سرمایہ کاروں کے پیسوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں رہ گئی ہے۔ ایس ایف آئی نے بھی اپنے پلیٹ فارم سے ادائیگی چاہنے والوں کے لئے تین سو کروڑ روپئے ضمانت کے طور پر جمع کرانے کی درخواست کی تھی، جس کے جواب میں ہیرا گروپ کے وکیل نے کہا کہ ہم تین کیا چار سو کروڑ روپئے جانچ ایجنسی کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں۔ بلکہ مہینہ اگست میں ہی ایک قیمتی جائیداد کو ایس ایف آئی اومیں جس کی قیمت 900کروڑ بتائی تھی پیش کر یا گیا تھا۔ کل ملا کر ہیرا گروپ کی ایک مشکل ترین مدت کا خاتمہ ہوا اور صبر سے ہیرا گروپ کے ساتھ دعا اور انتظار کرنے والوں کے صبر کا وقت ختم ہوا۔ اور بہت جلد اسی مہینے میں یا جنوری شروع مہینہ سے ہی لوگوں کے پیسوں کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام سپریم کورٹ احاطہ سے دیتے ہوئے تمام سرمایہ کاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور کہا کہ اللہ رب العالمین کے فضل سے شیطانوں کے مکر وفریب کا اب خاتمہ ہو گیا ہے۔ اور مبارکباد ان لوگوں کے لئے جنہوں نے صبر کیا، اور مبارکباد ان لوگوں کے لئے جنہوں نے کمپنی کے خلاف تمام پروپیگنڈوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ مبارکباد ان تمام ماؤں اور بزرگوار کے لئے جنہوں نے دن کے اجاگے اور رات کے اندھیرے میں ملک کی معیشت کے لئے اللہ رب العالمین کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہوئے دعائیں کیں۔ کل ملا کر سو کی سیدھی بات یہ ہے کہ دبانے کچلنے اور ہیرا گروپ کی جائیدادوں کو ہتھیانے کی ایک بڑی سازش کا خاتمہ صبر اور دعاؤںکے ذریعہ کر دیا گیا۔ ممکن ہے خدانخواستہ اگر زمین مافیاؤں نے اپنی کوشش میں کامیابی حاصل کر لی ہوتی تو لاکھوں گھروں کے چراغ بجھ جاتے ۔ مگر اول دن سے کمپنی کی بنیاد تقوی اور للہیت اور خلوص و پاکدامنی پر رکھا گیا تھا۔ لہذا اللہ رب العالمین نے اس کمپنی کی غیب سے حفاظت فرمائی۔ اللہ تعالیٰ ان سب لعینوں سے بہتر نمٹ لے گا جنہوں نے اپنی زندگی سنوارنے کی فراق میں اپنی آخرت خراب کر ڈالی۔