ملکاپور، سماج نیوز:( فیروز خان فیروز) گذشتہ دنوں ملکاپور شہر کے سینئر کانگریسی رہنما سابق رکن بلدیہ بنڈو بھاؤ چورے کےجنم دن کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں معزور بچوں کو اسکول بیگ ،نوٹس بک مفت میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بنڈو بھاؤ چورے کا خصوصی استقبال کیا گیا، نیز ملکاپور رکن اسمبلی راجیش ایکڑ ے کے ہاتھوں ہفت روزہ اخبار ’’ملکاپور ہلچل ‘‘ کا بھی اجراء کیا گیا۔مذکورہ اخبار ـ’’ملکاپور ہلچل‘‘ کے ایڈیٹر سرور خان نے خصوصی طور سے شرکت کی۔ وہیں شہر کانگریس کمیٹی کی طرف سے دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اردو، مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے طلبہ وطالبات کا استقبال کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پرایڈوکیٹ ہریش راؤڑ، سابق صدر بلدیہ، ڈاکٹر سید محبوب، ایڈوکیٹ جاوید قریشی (سابق رکن بلدیہ)، عبدالرؤف سیٹھ باغبان، ڈاکٹر سید سلیم، عثمان ماسٹر ،راجو پاٹل (صدر شہر کانگریس کمیٹی) کلیم بھائی (اپنگ جنتادل رہنما) و دیگر معزز شخصیات نے بھی نے شرکت کیں۔ یاد رہے کہ بنڈو سیٹھ چورے ایک سماجی خدمت گار کے طور پر معروف ہیں جو ہر سماج کیلئے کام کرتے ہیں۔
previous post