18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

یوگانڈا:اسکول پردہشت گردانہ حملہ، 38طلباء سمیت41 افراد کی موت

یوگانڈا: مغربی یوگانڈا میں ایک اسکول پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد 41 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ دہشت گردانہ حملہ جمعہ کی شب تقریباً 11 بجے کیا گیا جس میں 38 طلبا سمیت 41 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ سبھی زخمیوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الائیڈ ڈیموکریٹ فورس (اے ڈی ایف) کے مسلح افواج نے کانگو سے ملحق ملک یوگانڈا کی سرحد پر موجود مپونڈوے واقع لوبیریرا سیکنڈری اسکول پر حملہ کر دیا۔ اے ڈی ایف آئی ایس آئی ایس سے منسلک تنظیم ہے اور پہلے بھی اس نے کئی حملے کیے ہیں۔ تازہ واقعہ کے بعد یوگانڈا پولس فورس کے ترجمان فریڈ اینانگا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’حملے میں ہاسٹل کو جلا دیا گیا، فوڈ اسٹور کو بھی لوٹ لیا گیا۔ اب تک اسکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور بویرا اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔‘‘فریڈ اینانگا نے بتایا کہ یوگانڈا کی پولس اور یوگانڈا پیپلز ڈیفنس فورس مشتبہ حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حالانکہ ایک نیوز پورٹل پر شائع خبر میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سبھی دہشت گرد حملہ کو انجام دینے کے بعد بھاگ کر کانگو کے ویرونگا نیشنل پارک میں چھپ گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے 6 لوگوں کو اغوا بھی کر لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یوگانڈا میں گزشتہ 25 سال میں کسی اسکول پر ہوا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ واقعہ کے بعد ہر طرف افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور سبھی اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگتے نظر آئے۔ اس حملہ کو 25-20 دہشت گردوں نے مل کر انجام دیا اور بھاگنے سے پہلے اسکول میں آگ لگا دی۔

Related posts

مذہبی عبادت گاہوں سے متعلق قانون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیںـ: مولانا ارشد مدنی

www.samajnews.in

’بزم رحمانی‘ کا اختتامی وانعامی جلسہ ’’رحمانی کمپلیکس‘‘ کے کانفرنس ہال میں منعقد

www.samajnews.in

راجدھانی دہلی کو نہیں ملا میئر، پھر سوک سینٹر بنا اکھاڑا

www.samajnews.in