23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

کرناٹک میں تبدیلی مذہب قانون واپس، کانگریس سرکار کا بڑا فیصلہ

بنگالورو: بی جے پی کے ذریعہ کرناٹک میں تبدیلی مذہب قانون تھوپنے کے بعد ریاست میں کانگریس کی سرکار آتے ہی کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کو کہا کہ آئین ان کے لیے قرآن، گیتا اور بائبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ کی بات آتی ہے تو یہ ہر ایک ہندوستانی کے لیے مقدس کتاب ہے۔ وزیر جی پرمیشور تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم کی مخالفت پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔جی پرمیشور نے کہا کہ آئین ہر ایک کو اپنی مرضی کے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے تبدیلی مذہب کے خلاف قانون سازی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون آئین کے خلاف تھا۔ ہماری حکومت آئین پر پوری طرح سے عمل کرتی ہے، اس لیے تبدیلی مذہب قانون کو واپس لیا جاتا ہے۔بی جے پی کے اس الزام پر بات کرتے ہوئے کہ مفت چاول کا اعلان کرنے سے قبل کانگریس لیڈران نے مرکزی حکومت سے رابطہ قائم نہیں کیا تھا، پرمیشور نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ منشور میں جو وعدہ کیے گئے ہیں، وہ اب پورے ہونے جا رہے ہیں۔

Related posts

سعودی ارامکو کا سہ ماہی منافع 42بلین ڈالر سے زائد

www.samajnews.in

مودی حکومت نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے: راہل گاندھی

www.samajnews.in

’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں

www.samajnews.in