13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

انڈین نیشنل لیگ کے نیشنل صدر محمد سلیمان اور کیرالہ کے منتری احمد دیور کوئل کا ممبئی آمد پر مولانا حسن علی راجانی کا خیر مقدم

ممبئی، سماج نیوز: انڈین نیشنل لیگ کے صدر محمد سلیمان اور کیرالہ کے منتری احمد دیور کوئل کا ممبئی آمد پر مولانا حسن علی راجانی نے خیر مقدم کیا۔ اور مولانا حسن علی راجانی نے کہا کہ ممبئی میں انڈین نیشنل لیگ کی حمایت کرنے والے بہت لوگ ہیں۔ مزید راجانی نے کہا کہ چونکہ انڈین نیشنل لیگ کیرالہ کی پارٹی ہے لہٰذا ممبئی میں رہ رہے کیرالہ لوگوں میں اپنی پارٹی کو آگے لانے کا بہت کافی جذبہ ہے۔ مزید مولانا نے کہا کہ برسوں سے میرا ان پارٹی کے ممبران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور میں برسوں سے ان کے پروگراموں میں شرکت کرتے آیا ہوں اور کرتا رہتا ہوں۔آخر میں مولانا حسن علی راجانی نے کہا ممبئی واسیوں کیلئے انڈین نیشنل لیگ پارٹی بہت ہی اچھی پارٹی ہے۔ لہٰذا اس پارٹی میں زیادہ سے زیادہ حضرات کو شامل ہو کر اس پارٹی کو مضبوط کرنا چاہئے، تاکہ ملک کے حالات خوشگوار ہو جائیں اور اچھے دن آجائیں۔

Related posts

کووڈ کا پھر ستا رہا خوف، مہاراشٹر، کیرالہ سمیت 6ریاستوں کیلئے الرٹ جاری

www.samajnews.in

فیفا ورلڈ کپ: ہر ٹیم پر ہوگی کروڑوں ڈالر کی بارش

www.samajnews.in

سعودی عرب کے 50 تاریخی مقامات کو اپنی فہرست میں شامل کرے گا ’یونیسکو‘

www.samajnews.in