ممبئی، سماج نیوز: (جنید شیخ) حج 2023کیلئے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ریاستوں سے عازمین حج کی روانگی ختم بھی ہوگئی ہے۔ بروز ہفتہ 10جون 2023 کوممبئی کے اندھیری مشرق میں واقع بین الاقوامی اییر پورٹ پر روانگی کے وقت ملکاپور کی عظیم شخصیات عازمین حج صاحبان الحاج رشید خان جمعدار (سابق صدر بلدیہ ملکاپور) اور ان کے فرزند رئیس خان جمعدار اور بھساول سے محمد آصف شیخ اسمعیل ،اہلیہ رخسانہ پروین ، والدہ نور جہاں بی ان کی بہن ناظمہ پروین سے خصوصی ملاقات ہوئی اور ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔تمام ملنے والوں نے عازمین حج سے سبھی کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کو کہا۔ ساتھ ہی تمام ملنے نے والوں عازمین حج کو پرنم آنکھوں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔اس موقع پر نعیم شیخ(مہاراشٹر بیورو چیف روز نامہ سیاسی تقدیر)، محمد آصف شیخ، ممبئی کے کانگریس کے فعال ورکر و صحافی محمدجنید شیخ ، ملکاپور سے ڈاکٹر ریاض احمد ، لیاقت خان (اصغر)جمعدار ،نصیر صاحب،شیخ محبوب گھاسلیٹ والے، جمیل خان جمعدار ، عارف خان جمعدار ،محمد اشفاق شیخ اسمعیل (بھساول)،محمد ذاکر شیخ اسمعیل )بھساول )،رفیق مرزا بیگ (وڈنیر بھولجی) و دیگر موجود تھے۔