20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

شاہین ادارہ جات بیدر ہائی اسکول کے شاندار نتائج

بیدر،سماج نیوز:شاہین ہائی اسکول بیدر نے ہرسال کی طرح اس سال بھی شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے اس سال شاہین ہائی اسکول کا جماعت دہم کے جملہ نتائج84.23فیصد رہے۔شاہین ہائی اسکول سے اس مرتبہ جملہ444 طلباء نے جماعت دہم کاامتحان تحریر کیا ۔374طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ڈسٹنکشن میں جملہ91 طلباء و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔درجہ اول سے جملہ286طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ اور درجہ دو م میں30طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ شاہین ہائی اسکول بیدر کے42طلباء نے 90فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں ۔ شاہین ہائی اسکول کے جماعت دہم میں انم جبین نے96.8فیصدنشانات حاصل کرکے شاہین ہائی اسکول بیدر کے ٹاپررہیں ۔ ان کے بعدمسکان پروین نے96.32فیصد نشانات ،سعدیہ کوثر نے 96.32فیصد اور پراجویل نے 96.16نشانات حاصل کرتے ہوئے شاہین ہائی اسکول کے ٹاپر میں شامل رہے۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے شاہین ادارہ جات بیدر کی ڈائریکٹر محترمہ مہر سُلطانہ نے جماعت دہم کی شاندار کامیابی پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء اور اولیائے طلباء کے ساتھ ساتھ تدریسی اسٹاف کو مبارکباد پیش کیں۔اور انھو ںنے کہا کہ شاہین ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے ہر مضمون میں بہتر نشانات حاصل کئے ہیں انھوں نے ان کے درخشاں مستقبل کے دعائوں کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہار کیا ۔

Related posts

نیپال میں منعقد پہلا عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم بحسن خوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in

ہمارا سماج ‘کے ایڈیٹر عامر سلیم خان کے والد کا انتقال’

www.samajnews.in

حج 2024: کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گی

www.samajnews.in