Samaj News

امرت پال سنگھ گرفتار، آسام کے جیل کا بنا قیدی

امرتسر، سماج نیوز: خالصتانی حامی امرت پال سنگھ نے پنجاب پولس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ جس کے بعد اسے گرفتار کرکے ڈبروگڑھ لے جایا گیا۔ امرت پال پچھلے کئی دنوں سے مفرور تھا۔ 37 دنوں کے بعد، خالصتان کے حامی رہنما نے آج صبح پنجاب کی موگا پولس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ وارث پنجاب دے سربراہ امرت پال پر قتل سمیت کئی مقدمات درج ہیں اور این ایس اے بھی لگائی گئی ہے۔ پنجاب پولس نے بھی امرت پال کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ایک سینئر پولس افسر نے ‘پی ٹی آئی-بھاشا کو بتایا’’پنجاب پولس نے امرت پال کو گرفتار کرلیا ہے‘‘۔ پہلے ہی سخت قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) نافذ کیا گیا ہے۔ 18 مارچ کو پولس نے امرت پال سنگھ اور ان کی تنظیم ‘وارس پنجاب دے کے اراکین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا۔ جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ آسام کے ڈبروگڑھ میں اب ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیاں باری باری امرت پال سے پوچھ گچھ کریں گی۔ جس میں آئی بی اور این آئی اے بھی شامل ہوں گے۔ ڈی ایس پی رینک کا افسر امرت پال کے ساتھ ہے۔وہ اجنالہ واقعہ کے بعد سے مفرور تھا۔ مفرور کی بیوی کرندیپ کور کو تین دن قبل جمعرات یعنی 21 اپریل کو امرتسر ہوائی اڈے پر روکا گیا تھا۔امرتسر سے تمام ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھیوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ پولس نے اس کی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے بعد ہی اس کو بھی حراست میں لے لیا۔ امرت پال کو ڈبرو گڑھ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ جب وہ فرار تھا تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے کئی بار ویڈیوز جاری کی تھیں۔امرت پال کی گرفتاری کے بعد پنجاب پولس نے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔ پولس نے بتایا کہ امرت پال کو موگا سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی فرضی خبریں شیئر نہ کریں۔سب سے پہلے 18 مارچ کو پولس نے امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے جال بچھا دیا تھا۔ اس دوران پولس نے اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا لیکن امرت پال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد سے پولس اسے مسلسل تلاش کر رہی تھی لیکن وہ بھیس بدل کر پولس سے مسلسل فرار ہو رہا تھا۔ اس کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کی درخواست کی گئی ہے اور ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

بی جے پی اور ایل جی سکسینہ آئین کا قتل کررہے ہیں: آتشی

www.samajnews.in

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی حلقہ اٹوا اور حلقہ ڈومریا گنج میں مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم

www.samajnews.in

ایل جی کو دہلی کابینہ اور وزیر اعلیٰ کے فیصلے کے بعد دہلی حکومت کے فیصلوں کو پلٹنے کا کوئی حق نہیں: منیش سسودیا

www.samajnews.in