Samaj News

علم کے بغیر انسان کا زندگی گزارنے کا مقصد ہی نامکمل:مفتی صادق

سہارنپور، سماج نیوز:( احمد رضا) آج کے پر فتن دور میں بہ خوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہو کر اسلام کی اصل روح سے اسلام کی وحدانیت اور تعلیم سے فیض حاصل کر اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ سبھی جان چکے ہیں کہ کلام اللہ اور دین اسلام ہی ہم کو سہی راہ راست پر لاکر دونوں جہاں میں ہمارا بھلا کر سکتا ہے دین حق پر قائم ودائم رہتے ہوئے ہی دین اور دنیا کی زندگی بہتر سے بہتر بن سکے گی صرف دنیا سے راغب ہو کر ہم کچھہ بھی حاصل نہیں کر سکتے ہیں اصل چیز جس کی تلاش ہر زی ہوش کو رہتی ہے وہ ہے دین اسلام کی اصل تعلیم کہ جو ہمکو جھوٹ ،فریب بے ایمانی اور گناہوں سے باز رکھتی ہے اور سیدھی راہ دکھاتی ہے اس لئے اس مقدس ماہ کا احترام کرتے ہوئے نماز،روزہ،تراویح اور کلام اللہ شریف کی تلاوت خد پر لازم بنائیں تا کہ دین اور دنیا دونوں سنور جائیں۔ علمائے کرام نے ازل سے ہی علم سیکھنے اور سکھانے پر زور دیا ہے کیونکہ خد اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ علم حاصل کرو ما ں کی گود سے گور تک، ہمارے بزرگوں اور قابل احترام علمائے کرام نے اسی پیغامِ کو عام کرنے کی غرض سے اپنی تمام زندگی ملت کو تعلیم یافتہ بنانے میں لگادی ہے صدیوں سے صبح اور شام تک بے لوث اور مفت تعلیمی سلسلہ کا ہمارے مکاتب ہماری مساجد اور ہمارے مدارس میں آج تک جاری رہنا علمائے کرام کی شاندار حکمت عملی اور شاندار کارکردگی کا لاثانی مظاہرہ ہے۔ ضلع بھر میں تعلیمی کارواں اسی مقصد کو عام کرنے کے لئے لگاتار آگے بڑھ رہا ہے اسی مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی کی زیر نگرانی آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کی تعلیمی بیداری تحریک پچہلے دس سالوں سے مسلسل جاری ہے اس کے علاوہ مفتی 6محمد صادق مظاہرےی بھی اپنے طور سے ملت کے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد میں مشغول ہیںنمازِ تراویح کے موقع پر قرآن مجید مکمل ہو جانے کے دوران ا عا ئہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتیِ صادق نے تعلیم کے فائدے بیان کئے اور علم حاصل کرنے پر خاصی توجہ فرمائی اور فروغِ تعلیم پر زور دیتے ہوئے ہر حال میں تعلیم حاصل کرنے پر خاصی توجہ مرکوز کی مفتیِ صادق نے قرآنِ مجید اور نبی اکرم صلی االلہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے علم حاصل کرنے کو دین اسلام کا اہم ترین فریضہ قرار دیتے ہوئے موجودہ دور میں ہر صورت تعلیم حاصل کرنے کی اپیل کی اور علم کے فائدہ بتائے اس مقدس موقعے پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مسلمان اپنے بچوں کی بیاہ شادیوں میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں یعنی کہ بیاہ شادیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو کھلم کھلا پامال کیا جا رہا ہے انہوں نے فضول خرچی کرنے پر تنقید کی اور بیاہ شادیاں سنت کے مطابق مسجدوں میں سادگی کے ساتھ کرنے پر زور دیا اور اپنی نئی نسلوں کی اچھی تعلیم و تربیت کا انتظام کرنے کی تلقین کی ہے۔

Related posts

پھلتے پھولتے اروناچل پردیش کیلئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا وژنری سفر

www.samajnews.in

ریوڑی کلچرپر الیکشن کمیشن سخت

سبھی پارٹیوں کو بھیجا خط، 19 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت:

www.samajnews.in

کرناٹک: برقعہ کا مذاق اڑانا پڑا بھاری، کالج سے 4طلباء معطل

www.samajnews.in