جس دن اروند کجریوال نے اسمبلی میں ملک کو سمجھایا کہ اڈانی کی کمپنی میں کالا دھن مودی جی کا ہے، اسی دن سے پی ایم نے انہیں گرفتار کرنے کی سازش شروع کردی:سنجے سنگھ
نئی دہلی، سماج نیوز: عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو آپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو سی بی آئی کے سمن کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سازش قرار دیا۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں ’آپ‘ کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال اسمبلی میں ملک کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اڈانی کی کمپنی میں لگائے گئے لاکھوں کروڑوں کا کالا دھن دراصل پی ایم مودی کا ہے۔ اسی دن سے مودی جی نے ان کے خلاف سازشیں شروع کر دیں اور آج سی بی آئی کا سمن بھی آیا۔ انہوں نے کہا کہ اروند کجریوال کی بدعنوانی کے خلاف لڑائی اس نوٹس سے رکنے والی نہیں ہے۔وزیر اعظم کے سیاہ کارناموں کو ملک کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے دہلی اسمبلی سے اروند کجریوال نے جو پہل کی ہے، وہ جاری رہے گی اور ملک کے ہر گھر تک پہنچے گی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ جس دن وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک دوست کی کمپنی میں لاکھوں کروڑوں کا کالا دھن لگایا گیا ہے، یہ مودی کا پیسہ ہے۔ اسی دن میں نے بتایاکہ اگلا نمبر اب آپ کا ہوگا۔ یہ لوگ وزیراعظم کی کرپشن کو دبانے کی تمام تر کوششیں کریں گے۔ کیونکہ اروند کجریوال نے دہلی اسمبلی میں ایک منظم طریقے سے ملک کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ لاکھوں کروڑوں کی کرپشن کا کالا دھن مودی جی کے دوست کی کمپنی میں لگا ہوا ہے۔ یہ مودی جی کا ہے۔کرپشن کا پیسہ ہے۔ اسی دن سے مودی جی نے اروند کجریوال کے خلاف سازش شروع کردی اور آج اروند کجریوال کو سی بی آئی نے طلب کیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کجریوال کی بدعنوانی کے خلاف لڑائی سمن سے نہیں رکے گی۔ دہلی اسمبلی سے وزیر اعظم کے سیاہ کرتوتوں کو ملک کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے اروند کجریوال کی جانب سے کی گئی پہل جاری رہے گی۔ یہ مہم پورے ملک میں جاری رہے گی۔ 16 اپریل کو وزیر اعظم اروند کجریوال کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کی جو سازش رچی گئی ہے وہ اروند کجریوال کی آواز کو دبا نہیں سکے گی۔ دہلی اسمبلی سے اروند کجریوال کی آواز ملک کے ہر گھر تک پہنچے گی وزیر اعظم نے اپنے دوست کی کمپنی میں لاکھوں کروڑوں کا کالا دھن لگایا ہے اور مل کر کرپشن کی ہے۔ اروند کجریوال نے پورے ملک کو تعلیم-صحت، بجلی-پانی کا ماڈل دیا۔ دہلی کے لوگوں کیلئے دن رات محنت کی۔ انکم ٹیکس کمشنر کی ملازمت کو چھوڑ دیا، وہ ملک کی خدمت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھے۔ یہ وہی اروند کجریوال ہیں جو مسلسل 13 دن تک انشن رکھ کر کرپشن کے خلاف لڑنے کا کام کیا۔ اسی لیے بدعنوانی کے خلاف اروند کجریوال کی مہم وزیر اعظم کے بھیجے گئے نوٹس سے رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر لاکھوں کروڑوں روپے کے گھپلے کی کہانی پورے ملک کو بتانا ضروری ہے۔ ملک میں ہر ملک گاؤں کے ہر محلے تک پہنچنا ضروری ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی اسمبلی میں اروند کجریوال کی تقریر کے بعد اس نوٹس کے ذریعے دھمکی دینے کی کوشش اور اروند کجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش، نہ تو اروند کجریوال اور نہ ہی عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور کارکن جھکنے والے ہیں۔ اروند کجریوال پہلیوزیراعظم سے بھی لڑتے رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے۔ اس سے پہلے بھی اروند کجریوال کو وقتاً فوقتاً کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کبھی سی بی آئی نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارا تو کبھی وزراء اور ایم ایل اے کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد بھی نہ دہلی والوں کا کام رکا اور نہ ہیکرپشن کے خلاف جنگ بند کی۔ یہ لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔