19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

امول‘ کا ٹارچر، دودھ کی قیمتوں میں پھر اضافہ’

پریشان عوام کو ’امول‘ نے پھر کیا حیران، دودھ کی قیمت میں اضافہ کا اعلان، مہنگائی دن بہ دن چھو رہی آسمان

نئی دہلی، سماج نیوز: مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے آرہی ہے۔ ابھی چند دنوں پہلے سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مہنگائی نام کی چیز انسان کو جینے نہیں دینا چاہتی۔ وہیں مہنگائی دن بہ دن آسمان چھو رہی ہے اور اس سے پریشان عوام کو ’امول‘ کمپنی نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امول ڈیری نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امول نے فل کریم دودھ کی قیمت 61 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر اب 63 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد عوام کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں جو پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں۔امول ڈیری کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سوڈھی کا بیان اس سلسلے میں سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں امول گولڈ اور بھینس کے دودھ کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھی ہے۔ امول کے مطابق موجودہ اضافے کی وجہ ’Fat‘ کی قیمت میں اضافہ ہونا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ امول نے اچانک دودھ کی قیمتوں میں یہ اضافہ کر کے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ خبروں کے مطابق صبح گاہکوں کو دودھ بڑھی ہوئی قیمت پر ملا تو آپس میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست ماہ میں ہی امول ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس وقت امول نے قیمتیں بڑھانے کے پیچھے کی وجہ بڑھتی ہوئی لاگت بتائی تھی۔

Related posts

اساتذہ کرام کی مرکزی حیثیت وہ نہیں رہی جو ہونی چاہیے:مولانا عبداللہ عظمت اللہ ریاضی

www.samajnews.in

بی جے پی واقعی پسماندہ مسلمانوں کی خیر خواہ ہے تو آرٹیکل 341 سے مذہبی پابندیاں ہٹائے: راشٹریہ علماء کونسل

www.samajnews.in

ایم سی ڈی انتخاب: ’آپ‘ نے مہم کا کیا آغاز ’’کجریوال کی سرکار- کجریوال کا کونسلر‘‘

www.samajnews.in