نئی دہلی، سماج نیوز: راہل گاندھی کی تاریخی ’بھارت جوڑو یاترا‘کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں دہلی پردیش سے لے کر ضلع بلاک تک کے کارکنان میں جوش و خروش ہے۔ وپن شرما کی قیادت میں نتھو کالونی چوک پر واقع کانگریس کے دفتر میں میٹنگ ہوئی جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر طارق صدیقی نے وپن شرما کا شال پہنا کر استقبال کیااور وپن شرما نے ترنگا پٹاڈال کر خیر مقدم کیا اور لوگوں کو اے آئی سی سی اور ریاست کے رہنما اصولوں سے آگاہ کیا اور بتایاکہ صبح6بجے بدر پور بارڈر، اوکھلا اسمبلی دہلی میں داخل ہوگی اور وہاں سے دہلی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی راج گھاٹ جائے گی اور وہاں پر راہل گاندھی باپو کی سمادھی پر پھول چڑھائیں گے۔
اس موقع پر طارق صدیقی نے بتایا کہ میں نے کانگریس کے ریاستی صدر انل چودھری سے ملاقات کی اور تقریباً 150لوگوں کے لیے یاترا کیلئے پاس بنوائے۔ اپنے دفتر میں ریاستی صدر نے مجھے پا س دیئے اور یاترا کی آمد کے لیے ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ تمام لوگ اپنی گاڑیوں سے نہ آئیں بلکہ بس یا کسی بڑی گاڑی سے آئیں اور تمام لوگ راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے لیے بدرپور بارڈر پہنچیں۔ طارق صدیقی نے انل کمار کو یقین دلایا کہ جمناپار سے کارکنان، عہدیداران، ایم ایل اے اور تنظیم کے تمام لوگ بھاری تعداد میں شرکت کریں گے اور آپ کی قیادت میں شاندار استقبال کے لیے آپ کے ساتھ پہنچیں گے۔ اس موقع پر دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سنیل شرما، عبدالرزاق، نسیم اختر، اعجاز احمد، سنجے گپتا، مینک چترویدی، لتا چودھری ،حاجی نذیر، شان عالم، ہرپال اورپرویزبطور خاص موجود رہے۔