نئی دہلی، سماج نیوز: حالیہ دنوں میں مہاراشٹر کے لاتور ضلع سے جیتے تمام 7 امیدواروں کے حلقہ کو ایک ایک بورویل سمر سیبل کا تحفہ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے دیا ہے۔ ان باتوں کی معلومات مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر مہیلا امپاورمنٹ پارٹی برائے اتر پردیش نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے دی ہے۔تفصیل کے مطابق عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے فتے پور سے کامیاب تمام امیدواروں سے کانفرنس ویڈیو کال پر بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ ایسی کونسی ضرورتیں ہیں جو وہاں کے عوام کو بنیادی طور پر لاحق ہیں بتائیں تاکہ اس پر غور کیا جائے۔ جس کے جواب میں تمام امیدواروں نے کہا کہ ہمارا علاقہ مہاراشٹر کے ان سیاسی متاثرین میں سے ہے جہاں پانی کی سہولت ابھی تک سرکاری طور پر دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اور یہاں کے مقامی خواتین کو کئی کلومیٹر سے پینے اور کھانا بنانے کیلئے سروں پر پانی اٹھا کر لانا پڑ رہا ہے۔
جس کے جواب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آپ تمام کامیاب ساتوں امیدواروں کو میری جانب سے ایک ایک بورویل سمرسیبل فراہم کیا جا رہا ہے۔حاصل معلومات کے بموجب فی الفور بورویل سمرسیبل اکسپرٹ سے رابطہ کیا گیا اور آج ہی اس پر کام کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ پانی زندگی کے ان بنیادی وسائل میں سے ایک ہے جس کے بغیر زندگی ناممکن ہے۔ ملک میں پانی کی پریشانیوں سے جوجھنے والے تمام علاقوں کے لئے پانی کا بندوبست کیا جائے اس کے لئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے دس ہزار ”10000“ بورویل سمر سیبل 2023 میں لگانے کی عہد بندی دہرائی ہے۔ کل ملا کر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی اس پہل اور کام سے سیاسی گلیاروں میں بغیر حکومت اور اقتدار کے کام کا رجحان بڑھے گا اور وعدوں اور جھلاؤں کے لئے بڑے بڑے دعووں کو کھوکھلا ثابت کرنے میں بھی بڑی کامیابی میسر ہوگی۔ بہت بہتر ہوگا کہ ایم ای پی ملک گیر پیمانے پر قائم ہو اور خطوں کے بنیادی مسائل نکل کر سامنے آئیں تاکہ اس پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ کی اس عظیم الشان پہل کی بڑے پیمانے پر ستائش کی جا رہی ہے۔