20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

اسرائیلی جبر و ستم کیخلاف متحد ہونا ضروری

اسرائیلی فورسیز کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھتے ہوئے لوگوں پر حملہ دردناک:الحاج محمد سعید نوری

سہارنپور، سماج نیوز( احمد رضا) عالم دین مفکر اسلام امام و خطیب مولانا ظفر الدین رضوی نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل جارحیت جاری ہے نمازیوں پر گرینیڈ بموں سے حملے کرنا آنسو گیس کا استعمال کرنا اب جبر اسرائیلی فورسیز کا روز کا معمول بن چکا ہے جس وجہ سے فلسطین سے لیکر پورے عالم کے مسلم طبقہ میں ذبردست غم وغصہ پایا جارہا ہے بروز بدھ کی صبح طلوع آفتاب سے قبل جس طرح سے عبادت میں مصروف نوجوانوں، بزرگوں ،خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اسکی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اسرائیل کی مسلم طبقہ کے خلاف یہ کھلی ہوئی دہشت گردی ہے اس وحشیانہ طریقے سے نمازیوں پر ہوئے حملے اور تقریباً تین سو پچاس مرد و خواتین کی گرفتاری پر رضا اکیڈمی نے بھی سخت مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لینے کی مانگ کی ہے۔
ملت اسلامیہ کے ہمدرد رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسلسل مسجد اقصیٰ نشانہ پر ہے ہردن اس کی حرمت کو پامال کیا جارہا ہے ہزاروں کی تعداد میں نہتے مسلمان نمازیوں پر گرینیڈ بمو ں سے حملے ہو رہے ہیں اور پر امن نمازیوں پر ہر دن آنسو بم پھینکے جاتے ہیں لیکن افسوس عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی بیٹھی ہوئی ہے رہبر ملت الحاج سعید نوری نے مزید کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں اسرائیلی فورسیز کے ذریعہ جس وحشیانہ انداز میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر وہاں موجود نمازیوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے زخمی ہیں وہ قابل افسوس ہے جس پر عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کے سربراہان کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ذرائع کے مطابق نماز عشاء کے بعد بہت سارے نمازی عبادت وریاضت کیلئے مسجد اقصیٰ میں ہی قیام کئے ہوئے تھے لیکن صبح ہوتے ہی صہیونی فوجی مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملہ آور ہوگئے جو ایک طرح سے کھلی ہوئی دہشت گردی ہے الحاج محمد سعید نوری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ آخر کیوں خاموش ہے، او آئی سی کیوں حرکت میں نہیں آتی وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھا تی ہے, رضا اکیڈمی آج سبھی مسلم ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی فورسز کی کارروائی کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ سے پرزوردیں کہ مسلم طبقہ کی حفاظت کے معقول انتظام کئے جائیں۔

Related posts

ایم سی ڈی انتخاب: چوہان بانگر جیتنے کے بعد لڑکوں کیلئے بھی بنائیں گے لائبریری: چودھری زبیر احمد

www.samajnews.in

فیوجی فلم کی بھارت میں آفس پرنٹر کے کاروبار میں انٹری، SIX-A3 ملٹی فنکشن پرنٹرز لانچ

www.samajnews.in

سعودی عرب میں سمندر پر بنے طویل پُل کا افتتاح

www.samajnews.in