38 C
Delhi
جون 9, 2026
Samaj News

ویلکم میں 15روزہ نماز تراویح میں حافظ محمد عمیر کے ذریعہ قرآن کریم مکمل

نئی دہلی،سماج نیوز:نماز تراویح میں تکمیل قرآن کا سلسلہ جاری ہے ۔آج ویلکم سیلم پور میں حاجی شکیل انصاری کی رہائش گاہ پر ۱۵؍دنوں میں حافظ محمد عمیرنے قرآن کریم مکمل کیا جنہیںبطور حوصلہ افزائی گلپوشی کی گئی اور تحفے دئے گئے۔اس موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں اللہ والی مسجد کے خطیب و امام مولانا مرغوب الرحمن نے کہا کہ یہ دعائیہ محفل بہت ہی مبارک ہے کیوں کہ اس کی نسبت تکمیل قرآن کریم سے ہے ۔ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں ان لوگوں کو کہ جنہوں نے نماز تراویح میں نہایت دلجمعی کے ساتھ سماعت کیا ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قرآن کریم کی عظمت و فضیلت کویہ انسان کیا بیان کرسکتا ہے جس کے بارے میں رب کائنات خود فرمارہا ہے کہ یہ وہ کتاب ہے جس میں شک گنجائش نہیں ،اور دوسری جگہ فرماتا ہے ہم نے اس کو اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔اس لئے ہم لوگ قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں اور اس کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کریں ۔مولانا ہی کی دعا پر ۔اہم شرکا میںطار ق صدیقی ،حاجی محمد ناظر ،محمد ناصر ،سلیم انصاری ،ریاض اورپرویز خان کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

قرآن تمام انسانوں کیلئے لائق تعظیم اور قابل اعتماد کلام: مفتی محمد صادق مظاہری

www.samajnews.in

راجدھانی دہلی کو نہیں ملا میئر، پھر سوک سینٹر بنا اکھاڑا

www.samajnews.in

جامعہ تشدد: شرجیل امام، صفورہ زرگر سمیت 11 لوگ عدالت سے باعزت بری

www.samajnews.in