23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

بیدری کاریگر جناب رشیداحمد قادری کو پدم شری ایوارڈ تفویض

بیدر، سماج نیوز: (محمدیوسف رحیم بیدری) ذرائع کے بموجب 5اپریل کو صدرجمہوریہ ہند عزت مآب دروپدی مرمو کے ہاتھوں راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈ (تینوں ز مرے) تقسیم کئے گئے۔ جن میں سیاست ، موسیقی، ادب، سماجی خدمات ، شعبہ ٔ خواتین میں خدمات اور اسی طرح کاریگری کولے کر جملہ 106ایوارڈ(6پدم وبھوشن ، 9پدم بھوشن اور 91پدم شری) کااعلان کیاگیاتھا۔ جن میں 19خواتین بھی شامل ہیں۔ اسی حوالے سے کرناٹک کے تاریخی شہر بیدر سے بیدر کی معروف تاریخی کاریگری بنام بیدری صنعت میں اپنے کام اور اپنی پیشہ ورانہ خدمت کے لئے جناب شاہ رشید احمد قادری کوپدم شری ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ کل انہیں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں پدم شری ایوارڈ عطا کیا گیا۔ وہ بیدرضلع کے پہلے پدم شری ایوارڈ یافتہ شخص ہیں۔ اس سے قبل کسی بھی میدان میں بیدر والوں کو پدم شری ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ بیدری صنعت سارے عالم میں معروف ہے۔ یہ ہنرمندی سوائے بیدر کے کہیں اور نہیں ملتی۔گلبرگہ اور حیدرآباد جیسے شہر بھی بیدری صنعت سے محروم ہیں۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ شاہ رشید احمد قادری سے 9880690669 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

Related posts

ایشیا کے10 آلودہ شہروں میں دہلی شامل نہیں:اروند کجریوال

www.samajnews.in

شرابی بندر، زبردستی شراب چھین کر پوری کرتا ہے طلب

www.samajnews.in

مدرسہ رئیس العلوم پرسیا کرہیا گوشائیں ضلع سدھار نگر میں سالانہ انجمن اور اجلاس عام کا انعقاد بحسن وخوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in