21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

کرناٹک الیکشن: MEPامیدواروں کی پہلی لسٹ جاری

ہمارے کارکنان اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی، سماج نیوز: ( مطیع الرحمٰن عزیز)آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کرناٹک ودھان سبھا الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان باتوں کی معلومات مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر برائے اترپردیش نے اپنے ایک پریس ریلیز میں دی ہے۔ مطیع الرحمٰن عزیز نے بتایا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے ہاتھوں سے کرناٹک ودھان سبھا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ 2023 الیکشن میں بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے ہماری پارٹی کارکنان لگن اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اور کوشش کریں گے کہ 2018 میں ہونے والے الیکشن کے نتیجے کی مناسبت سے ووٹوںکے اعداد وشمار میں اضافہ کریں گے ، ایسی مجھے مکمل طرح سے یقین ہے۔

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ میرے پرانے امیدوار جنہوں نے 2018میںہماری پارٹی کے لئے کام کیا اور بعد میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی سے منسلک ہونے والے کارکنان کو مبارکبادی پیش کرتی ہوں۔ اور سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اس بار پارٹی کے ووٹ پرسنٹیج کو بڑھاتے ہوئے پارٹی کو ملک بھر میں تقویت پہنچانے کے لئے کام کریں۔ پہلے بھی میں ایک بات کہا کرتی تھی اور آج بھی اسی بات کو دہراتی ہوں کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ملک کی خدمت اور انصاف کے لئے، بچوں بزرگوں اور خواتین کے لئے کام کرے گی۔ یہ پارٹی خدمت خلق کے کام کو لے کر میدان میں اتری ہے۔ اور آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سوچ ہے کہ پارٹی کے تمام لوگ تمام غنڈہ عناصر نیتاؤں کو ہٹا کر اچھے لیڈران کو حکومتوں میں لانے کا کام کریں گے۔ تاکہ یہ عام لوگوں کے درمیان سے اٹھ کر آنے والے لوگ عوام کی آواز کو پارلیمنٹ سے لے کر ودھان سبھا اور راجیہ سبھا تک میں اٹھانے کا کام کریں گے۔

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آل انڈیا مہیلا امپارمنٹ پارٹی ان تمام غلط ریت و رواجوں کو بھی توڑنے کے لئے آئی ہے کہ جو دیگر پارٹیوں نے امیدوار ٹکٹوں کو خرید و فروخت کرنے کے لئے بنائے ہیں۔ ہمارے یہاں کسی بھی طرح کے پیسوں کی لین دین قطعی حرام ہے۔ لہٰذا حالیہ الیکشن میں تمام امیدوار اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جا کر محنت سے کام کریں اور خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قدم کو مضبوطی فراہم کرنے کا کام کریں۔ ہماری پارٹی کسی کے ووٹ توڑنے اور جوڑنے کے لئے میدان میں نہیں آئی ہے، بلکہ ہماری پارٹی کا اہم پیغام ہے ملک سے نا انصافی کو ختم کیا جائے۔ لہٰذا اسی لئے ہماری پارٹی کا اہم سلوگن ہے ” انصاف انسانیت کے لئے “ ۔ آپ سب کو معلوم ہے کہ 2018میں الیکشن میں اترنے کیلئے جب ہم نے قدم بڑھایا تو کتنی تکالیف سے ہم سب کو دو چار ہنا پڑا۔ سازشوں کے بوجھ میرے اوپر توڑے گئے۔ تین سے لے کر چار سال تک بلکہ آج تک میں تمام پریشانیوں کو برداشت کر رہی ہوں۔ یہ اس بات کا اندازہ ہے کہ جب بھی ملک میں کسی طرح کی تبدیلی کسی کے ذریعہ آتی ہے تو آزادی کی بات کرنے والوں کے لئے آزمائش بھرے لمحات تو آتے ہی ہیں۔ لیکن مشکلوں کو دیکھ کر میدان سے بھاگ جانا ہمارے خوابوں خیالوں میں بھی نہیں ہے۔

Related posts

اُردو کے بقاء اور استحکام کیلئے قومی کونسل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:عبدالحکیم مدنی

www.samajnews.in

ڈاکٹر عبد القدیر صاحب’ شاہین گروپ ‘کے جذبے کو سلام

www.samajnews.in

ہماچل پردیش میں انتخابی مہم ختم، ہفتہ کو ووٹنگ

www.samajnews.in