23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

اردو صحافت کے 201سال کی تکمیل پر بسواکلیان میں صحافی برادری کی خصوصی نشست

بیدر۔ 29مارچ ، سماج نیوز(افسر علی نعیمی ندوی) اردو صحافت نے انگریزوں کے خلاف آزادی کی لڑائی لڑی. اسکے علاوہ آزادی کے بعد سے مسلسل کمزوروں، مظلوموں اور دبے کچلے افراد کے لیے اردو صحافت ہی واحد سہارا ہے یہ بات محمد نعیم الدین چابکسوار سینئر صحافی اور نائب صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر نے کہی۔ وہ 27مارچ پیر کو یو ٹیوب چینلوں کے ورکنگ جرنلسٹس کے دفتر موقوعہ محلہ دھارا گیری، بسواکلیان میں دی گئی افطار پارٹی کے بعد، بعد نماز مغرب ’’یومِ اردو صحافت‘‘(201سالہ)سے خطاب کر رہے تھے۔ ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی زبیر نواز بھائی اور ذاکر احمد سونڈکے نے اردو زبان کی خدمات اور ہمارے ملک میں آزادی سے قبل کی صورت حال پر گفتگو کی۔ محمد قطب الدین نمائندہ ATv نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔ اکبر علی،محمد میاں،سعود احمد،وسیم اکرم، رؤف میاں، امجد احمد، اسلم دانش جیسے یوٹیوب نیوز چینل کے نمائندہ افراد موجود تھے۔ سبھی نے اردو صحافت کے 201 سال کی تکمیل کی ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ اس بات کی اطلاع نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

Related posts

جمعیۃ اہل حدیث سدھارتھ نگر:ضلعی سطح کا فائنل سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

www.samajnews.in

براڑی گراؤنڈ میں عرس ٹرانزٹ کیمپ کا عمران حسین نے کیا افتتاح

www.samajnews.in

پورے گجرات میں تبدیلی کی لہر

www.samajnews.in