32.1 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

ماہنامہ ’’پیش رفت ‘‘ کے سابق ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ رشادعثمانی کا بیدر میں شاندار استقبال

بیدر،سماج نیوز (افسر علی نعیمی ندوی) ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کے ترجمان ماہنامہ ’’پیش رفت ‘‘ دہلی کے سابق ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ رشادعثمانی (بھٹکل) 22مار چ کواپنے نجی کام سے بیدر پہنچے اور23مارچ کو اردو صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم ’کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ‘ کے عہدیداران سے اسلامی لائبریری موقوعہ رٹکل پورہ بیدر میں ملاقات کی اور بتایاکہ اردو صحافیوں کاتنظیم بناکر کام کرنا نہایت ضروری ہے۔ میں اس سے قبل 1988 میں بیدر آیاتھا۔ میری صحافیوں سے یہی گزارش ہے کہ وہ اپناکام پوری ایمانداری سے انجام دیں۔ اردوصحافت کی آج ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن کے خازن محمد امجد حسین نے ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کو شال اڑھائی جبکہ ایسوسی ایشن کے سکریڑی محمد عمران خان نے ان کی گلپوشی کی۔ اس طرح ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کابیدر میں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مذکورہ دونوں ذمہ داران کے علاوہ محمدیوسف رحیم بیدری (صدر)، مولانا مفتی محمد افسرعلی نعیمی ندوی (نائب خازن)، سراج الحسن شادمان اور فوٹوگرافر محمدسلطان موجودتھے۔

Related posts

جامعہ دارالسلام عمرآباد کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کا انتقال

www.samajnews.in

5جی میں بھارت کی بڑی چھلانگ، ایک سال میں تیسرے نمبر پر پہنچا

www.samajnews.in

ڈاکٹر قدسیہ انجم اور محترمہ صبوحی افتخارکی زیر سرپرستی سر سید احمد خان ڈے کا پر وقار انعقاد

www.samajnews.in