13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

مدرسہ تعلیم القرآن والسنۃ، گورابازار،سدھارتھ نگرکااجلاس عام اور حفاظ کرام کی دستار بندی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

تمام حفاظ کو پرخلوص دعاؤں اور گراں قدر انعامات سے نوازا گیا:محمدالیاس سلفی

گورا بازار، سدھارتھ نگر،سماج نیوز: جماعت کے معروف خوش گلو نعت خواں مولانا عیسی بلال فیضی نے بتایا کہ مدرسہ دارالقرآن والسنہ کےزیر اہتمام ایک دعوتی اجلاس عام اور حفاظ کرام کی دستارحفظ بتاریخ 16/3/23 بروزجمعرات بعد نمازِ عشاء بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا- جس کی سرپرستی ادارہ کے روح رواں مولانا محمد الیاس سلفی، صدارت مولانا شبیراحمد مدنی ناظم جامعہ الفاروق الاسلامیہ،امونا(اٹوا)اورفریضہ نظامت جماعت کے قادر الکلام شاعر،ادیب اور جلسوں و کانفرنسوں کے کامیاب ناظم مولانا عبد العزیز شاہین نذیری نے نبھائی۔ متعلم شفیق الرحمن نیپالی کی تلاوت سے مجلس کاآغاز ہوا،حافظ عبدالواحد عالیاوی نے حمد باری اور مترنم وبلالی آواز وانداز میں عیسی بلال فیضی نے نعت نبی ﷺ گنگنایا، بعدازاں ادارہ کے روح رواں مولانا محمد الیاس سلفی نے خیر مقدمی اور ارمغانِ تشکر وامتنان پیش کیا، اس کے بعد صدر مجلس مولانا شبیراحمد مدنی نے قرآنی ایات کی روشنی میں شرم وحیا کی اہمیت وضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے خواتین ملت کو حجاب وجلباب شرعی اختیار کرنے کی اپیل کی۔ درس حدیث پیش کرنے کے لیے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے فعال وسرگرم ناظم اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر کے استاد حدیث مولانا وصی اللہ مدنی کو دعوت دی گئی جنھوں نے وقت کی رعایت کرتے ہوئے مختصر انداز میں عظمت قرآن اور اس کی فضیلت کے موضوع پر جامع وبلیغ خطاب کیا اور سعادت مند حفاظ کرام کو مبارک دیا اور عوام سے مومنانہ زندگی بسر کرنے کی درخواست کی،
ناظم پروگرام کی خواہش واصرارپر جماعت کی ایک محترم شخصیت مولانا الطاف الرحمن فیضی صاحب نے انتہائی اختصار کے ساتھ ادارہ کے قیام، اہداف ومقاصد، حصولیابیوں اور مولانا محمد الیاس سلفی کی قابل رشک قربانیوں کی تحسین کرتے ہوئے خراج عقیدت و محبت پیش کی اس کے بعد حسب پروگرام جماعت کے علماء،فضلاء،مقتدروعبقری شخصیات کے ہاتھوں اس سال شعبہ حفظ سے فارغ ہونے والے نوخوش نصیب طلبہ کے سروں پر دستارحفظ باندھا گیا، دستار حفظ سے سرفراز ہونے والے طلبہ کے اسماء درج ذیل ہیں:
1: نظام الدین شمیم اختر(بہار) 2: محمد تحسین محمد اسرائیل (بہار) 3: محمد آفتاب محمد مشتاق(بہار) 4: محمد سلمان حبیب الرحمن(بہار) 5: وامق غیاث الدین(بہار) 6: محمد صفی محمد مختار عالم(بہار) 7: محمد معصوم محمد اکبر علی(بہار) 8: محمد طلحہ حشمت اللہ(سدھارتھ نگر) 9: شفیق الرحمان عبد السلام(نیپال)
اس حسین اور پرکیف منظر کے بعد جامعہ جدیجہ الکبری کے مفتی وشیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی نےیک اہم پیغام یوں دیا کہ کہ دعوت کا عمل اور دعوتی مشن کی فضیلت مسلم ہے کہ یہ انبیائی مشن ہے ، دعوت الی اللہ بہت اہم اور افضل عمل ہے ، دعوت و تبلیغ اور امر بالمعروف دین کے اساسیات میں سے ہے ، ہاں یہ بات ملحوظ رہے کہ دعاۃ الی اللہ کو عالم باعمل ہونا چاہیے ، قول و فعل کا تضاد موجب وعید شدید ہے
خطیب زمانہ اگر بے عمل ہےتو یہ
نمائش ہے ، فن ہے ، یہ دعوت نہیں ہے
بعدازاں مولانا عبدالمعین مدنی نائب ناظم جامعہ الفاروق الاسلامیہ، امونا،نے حسن خاتمہ کے موضوع بہت عمدہ اور اچھی گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی اس طرح زندگی بسر کریں کہ جب موت آئے تو خاتمہ خیر پر ہو اور رب کی رضا حاصل۔ ڈاکٹر عبدالغفار سلفی، (بنارس )مولانا معروف سراجی اور احمد حسین فیضی (بھٹ پرا) صاحبان نے حساس اور اصلاحی موضوعات پر گراں قدر مدلل اور شاندار خطاب کیا اور عوام کو مستفید کیا۔ مدرسہ دارالقرآن والسنہ کے روح رواں مولانا محمد الیاس سلفی پوری رات پروگرام کی دیکھ ریکھ اور نگرانی کرتے رہے، شکران نعمت کے طور پرانھوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب تھا، اس کامیابی کے پیچھے اللہ کے فضل خاص کے بعد ہمارے مخلص احباب اور بزرگوں کی پرخلوص دعائیں شامل حال رہیں، ہمارے تمام خصوصی مدعوئین اور شعبہ تحفیظ کے طلبہ کے سرپرست حضرات آخری وقت تک زینت مجلس بنےرہے، پردہ نشین خواتین کی خاصی تعدا بھی شامل تھی، ایک محتاط اندازہ کے مطابق سامعین وسامعات کی کل تعداد تقریباً سات ہزار تھی۔ تمام حاضرین نے مولانا محمد الیاس سلفی اور ان کے دست راست مولانا عیسی بلال فیضی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اللہ ادارہ کے تمام منتظمین اور معاونین کو شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا محمد الیاس سلفی،مولانا مطیع اللہ مدنی، بلال احمد فيض، مولانا عبدالمعبود سلفی، مولانا ضمیراحمد مدنی، مدرسہ تعليم القرآن والسنۃ کے اساتذہ کرام اور اہل گورا کے تمام باشندگان کا زبردست تعاون رہا ہے۔ الله تعالیٰ سب لوگوں کی جانی، مالی اور اخلاقی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین(وصی اللہ مدنی)

Related posts

’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، بیٹی سکھاؤ‘‘ پریکشا پے چرچا میں مضمون پر فاطمہ شانم اسلام کی وزیر اعظم آفس سے ستائش

www.samajnews.in

انیس درانی کی وفات میرے لئے ذاتی نقصان: طارق صدیقی

www.samajnews.in

جن گنامن‘ اور ’وندے ماترم‘ کا یکساں احترام ضروری:مرکزی حکومت’

www.samajnews.in