21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

کلیۃفاطمۃ الزہراء للبنات بھنگہیا روپندیہی نیپال میں ساتویں تقریب تکمیل صحیح بخاری واجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر: صلاح الدین مدنی

روپندیہی(نیپال) سماج نیوز: مولانا عبدالحی مدنی استادکلیہ فاطمہ الزہراء،بھنگہیا،نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی لمبنی نیپال کے زیر انتظام چلنے والا تعلیمی وتربیتی ادارہ كکلیۃ فاطمۃ الزہراء للبنات،کوٹہی مائی گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 7 بھنگہیا روپندیہی میں سابقہ روایات کی طرح امسال بھی تقریب صحیح بخاری و دینی دعوتی اجلاس عام کا انعقادتزک واحتشام کے ساتھ عمل میں آیا، جس کی سرپرستی فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ صدر مرکز الصفا الاسلامی نیپال اور صدارات فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم المدنی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر یوپی نے فرمائی۔  شیخ جمال احمد مدنی مدرسۃ الفلاح الابتدائیۃ پرسہوا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس تقریب کا آغاز بعد نماز عشاء عزیزم شفیق الرحمن بن شمس الدین سلمہ متعلم مدرسہ مدینۃ الاسلام السلفیۃ کی تلاوت کلام مجید سے ہوا ۔حمد باری تعالیٰ عزیزم ریان بن مقبول جماعت ثانیہ اور نعت نبیﷺ علی فرحان بن رضوان اللہ جماعت اولی نے پیش کیا۔ محمد عامر اور ان کے رفقاء نے ترانہ مدرسہ پیش کیا۔ اس کے بعد صدر مرکز شیخ صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ نے مختصر خطبہ استقبالیہ وخیر مقدمی کلمات پیش کیا۔  بعد ازاں فضيلۃ الشيخ وصی اللہ بن عبدالحکیم المدنی حفظہ اللہ ناظم اعلی ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر یو پی، واستاد جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈانگر، نیپال نے صحیح بخاری کی آخری کتاب ’’کتاب التوحيد والرد علی الجہمیۃ وغیرہم‘‘ اورآخری حدیث کے درس کے ضمن میں انتہائی مدلل و وقیع اور عالمانہ وفاضلانہ خطاب فرماتے ہوئے گمراہ، گمراہ گر اور باطل فرقوں کے فاسد اعتراضات کا جواب بھی دیئے، اس کے بعد (27) فارغات کلیہ کو متنوع شرعی کتب بیگ اور نقاب بطور انعامات معزز علماء کرام کے ہاتھوں عطا کیا گیا پھر باضابطہ طور خطابات کا سلسلہ شروع ہوا۔

پہلے خطیب فضيلۃ الشيخ حافظ عبدالسمیع مدنی وکیل الجامعہ،جامعہ اسلامیہ دریا باد حفظہ اللہ ’’اختلاط مردوزن کے عظیم نقصانات‘‘ کو موضوع گفتگو بناتے ہوئے خواتین ملت کوشرعی حجاب وجلباب اختیار کرنے اور عدم اختلاط کی تلقین کی۔ اس کے بعد صدر اجلاس فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم مدنی امیر جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر یوپی نےاطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر نہایت مفصل اور بصیرت افروز صدارتی خطبہ پیش فرمایا۔ تیسرے خطیب کی حیثیت سے فضیلۃ الشیخ کلام اختر سنابلی استاذ جامعۃ الفاروق الاسلامیہ اٹوا نے فکر آخرت کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں کافی جامع خطاب فرمایا۔ چوتھے خطیب حافظ رفیع الدین ریاضی استاذ جامعہ اسلامیہ دریاآبادنے نظام میراث سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت علمی خطاب فرمایا۔ پانچویں خطیب مولانا محمد عمر سلفی امام و خطیب جامع مسجد ککرہوا نے زبان کی حفاظت پر جامع خطاب فرمایا۔ چھٹے خطیب فضیلۃ الشیخ پرویز عالم ریاضی حفظہ اللہ استاذ کلیۃ الایمان الاسلاميہ کالیدہ نے مختصر تأثراتی کلمہ پیش فرمایا۔ اس تقریب سعید کے آخری خطیب فضیلۃ الشیخ محمد مشتاق سلفی حفظہ اللہ استاذ کلیۃ الایمان کالیدہ نے’’ان شاء اللہ‘‘ کہنے کی اہمیت و فضیلت پر مدلل اور مستند جامع خطاب فرمایا اور انہیں کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا۔ اجلاس میں ہندونیپال کے سینکڑوں علماء کرام نامور علمی ،سماجی و سیاسی شخصیات اورقرب وجوار کے سرکردہ افراد کے علاوہ مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے بڑے ذوق وشوق و جذبہ خلوص کے ساتھ شرکت فرماکر طلبہ و طالبات معلمین ومعلمات اور ذمہ داران ادارہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اللہ کے فضل اور مخلص رفقاء واحباب کے تعاون سے پروگرام اپنے مقصد میں پورے طور پر کامیاب رہا۔ ولله الحمد والمنۃ۔ اللہ اس پروگرام کے دور رس نتائج عطا فرمائے اور جن لوگوں نے اس کے انعقاد واہتمام میں جس طرح کی مالی واخلاقی قربانیاں پیش کی ہیں، انہیں اس کا اجر جزیل عطا فرمائے۔آمین

Related posts

سرکار کے حالیہ فیصلوں اور یکطرفہ کارروائیوں سے اقلیتی طبقہ میں خوف اور نا امیدی کی چھاپ صاف نظر آرہی ہے:صابر علی خان

www.samajnews.in

مودی سرنام معاملہ: سپریم کورٹ سے راہل کی بڑی جیت،بی جے پی پریشان

www.samajnews.in

سعودی عرب کا یوم تاسیس اور یومِ وطنی

www.samajnews.in