Samaj News

کرناٹک الیکشن میں MEPکے کارکنان برسر پیکار

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے انصاف کی آواز کو کریں گے بلند

نئی دہلی، سماج نیوز: ( مطیع الرحمٰن عزیز) کرناٹک الیکشن میں جہاں دوسری تمام پارٹیاں قسمت آزمائی کر رہی ہیں، وہیں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اور اس کے کارکنان اپنی سپریمو کی آواز کو بلند کرنے اور انصاف کی بالادستی کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کی آواز کو اٹھانے کا کام کر رہے ہیں۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے کارکنان کو پورے کرناٹک میں اچھی عزت افزائی مل رہی ہے۔ کیونکہ یہی وہ خطہ ہے جہاں سے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے حب الوطنی اور بھائی چارہ کا علم بلند کرتے ہوئے فرقہ پرستی اور ذات پات کی سیاست کرنے والوں کے دانت کھٹے کر دئے تھے۔ اور بہت ساری متشدد و ذات پات کی سیاست کرنے والی ملک کو کمزور کرنے والی سیاسی پارٹیاں میدان چھوڑ کر بھاگتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ اس بار بھی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اور اس کی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے پیغام محبت کو روکنے کے لئے کم کوششیں نہیں ہو رہی ہیں۔ لیکن اس بار منظر نامہ اور وقت تبدیل ہو چکا ہے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے کارکنان چاق وچوبند اور ہوشیار ہو چکے ہیں۔ ہر مشکل سے ٹکرانے کا جذبہ ان کے اندر جاگ چکا ہے ، کیونکہ اب وہ میدان سیاست میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں پانچ سال گزار کر ہر طرح کا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مطیع الرحمن عزیز کار گزار صدر برائے اتر پردیش نے کیا ہے۔ مطیع الرحمن عزیز نے کہا کہ 2017میں پارٹی کا وجود عمل میں آنے کے بعد کرناٹک وہ پہلی سرزمین تھی جہاں پر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے اپنے پیر زمین پر اتارے تھے۔ بڑی تعداد میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے چاہنے والوں نے قدم قدم پر ان کا استقبال کیاتھا۔ جس بھی علاقے میں پارٹی کی آواز عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ لے کر پہنچیں لوگوں نے ایک نئی امید اور نئے جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے لئے حمایت کا اعلان کیا ، اور اسی عزت افزائی نے فریقوں کی نیندیں حرام کر دیں ۔ جس کے غم کا اندازہ بتاتے ہوئے کہیں پارٹی ایم ای پی کے قافلے کو روکا گیا تو کہیں پر پتھراؤ کرکے پارٹی کے قدم کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن عزم مصمم کے ساتھ پارٹی آگے بڑھتی رہی۔ اور جب الیکشن کا انعقاد ہوا تو بڑی تعداد میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالے گئے۔ اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ملک گیر پیمانے پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف سازش کے جال پھینکے گئے۔ ہر چہار جانب سے ان کو زدوکوب کیا گیا۔ لیکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے قدم کبھی نہیں لڑکھڑائے۔ اور وہ عوام حق اور انصاف کی آواز اٹھانے کی بات دہراتی رہیں۔

آخر کار تمام سازشوں کے باوجود عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ قدم قدم پر سرخرو ہوتی رہیں۔ اور آج وہ دن ہے جب دشمنوں کی لاکھ سازشوں اور ترکیبوں کے باوجود آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اپنے کارکنان کے ذریعہ میدان میں پھر سے قسمت آزمائی کر رہی ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے تمام امیدواروں کو محنت لگن اور ایمانداری سے لوگوں کے درمیان پیغام محبت، بھائی چارہ اور انصاف کی بات رکھنے کی تلقین کی ہے۔ اور ایم ای پی کے تمام لیڈران اور امیدوار اسی پیغام کو لے کر میدان عمل میں کود چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اور اس کے کارکنان نئے اور کم تجربہ کار ہونے کے باوجود کئی امیدواروں سے بہتر کار کردگی کریں گے۔ ایسی ہمیں امید ہے۔ اس بہتر کارکردگی میں جہاں کارکنان کی محنت لگن اور جدوجہدو شامل حال ہوگی وہیں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے بہترین پیغام لوگوں کو اپنی جانب کھینچیں گے۔ اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی خدمت خلق کی عادت اور ان کی ملک گیر پیمانے پر اچھی شبیہ بھی ایم ای پی کے کارکنان کی کامیابی میں چار چاند لگائیں گے ۔ جیسا کہ 2018کے ایم ای پی اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں مشاہدہ کرنے کو میسر ہوا تھا۔

Related posts

مذہبی تفریق اورتعصب کی بنیادپر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا

www.samajnews.in

جامعہ صدیقیہ چمن وہارلونی ، غازی آباد یوپی میں تزک واحتشام کیساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ

www.samajnews.in

دہلی گورنمنٹ اسکول میں فیل ہونیوالے 9ویں اور 11ویں کے 80 فیصد طلبا تعلیمی نظام سے غائب:رپورٹ

www.samajnews.in