18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

طارق فتح کو مسلم قبرستان میں دفن کرنے کی نہیں ملی اجازت

نئی دہلی، سماج نیوز: پاکستان نژاد کناڈائی طارق فتح طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگیا۔ اس کی عمر 73 سال تھی۔ طارق فتح کی موت کی اطلاع ان کی بیٹی نتاشا فتح نے ٹویٹ کر دی لیکن طارق فتح کو مسلم قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں ملی طارق فتح کی لاش کو کو ہندو رسم و رواج کے مطابق سپرد خاک کیا جائے گاکون ہے طارق فتح جسے مسلمانوں نے اپنے قبرستان میں دفنانے سے منع کردیا ۔یہپاکستان سے کناڈا جاکر بسنے والا طارق فتح ’مفتی‘ نہیںتھا تو بھلا وہ ’فتوے‘ کیسے دے رہا تھا؟ اور کیوں دے رہاتھا؟ اور ایک سوال یہ بھی ہے کہ اس نے ہندوستان کو اپنا ’مرکز‘ کیو ںبنارکھا تھا او رکیوں ’زی ٹی وی‘ جیسے زعفرانی میڈیا پر اپنے ’مغلظ خیالات‘ کی تشہیر کررہا ہےتھا ان سوالوں کے جواب قطعی دشوار نہیں ہیں۔ ’زی ٹی وی‘ سے ’رشتہ‘ یہ واضح کرنے کے لئے کافی ہے کہ سنگھ پریوار یا راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) طارق فتح کو اپنے شرپسند مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے۔ ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہندوئوں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے او ران دونوں فرقوں کے درمیان انتہائی شدت کی منافرت پھیلانے، الیکشن کے دور میں’ فتح کے ’فتوے‘ کے بل پر ہندوئوں کے ووٹوں کو اپنی جھولی میں گرانے کے مقاصدسے یہ سب کیا جارہا تھا۔یہ کوئی ’مفتی‘ نہیں تھا۔ یہ عالم بھی نہیں تھا۔ ہاں یہ شرابی ضرورتھا، ابھی حال ہی میں اس کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئیتھے جس میں اسے شراب کے نشے میں دھت فلمی گا نے ’یہ جو محبت ہے‘ پر جھومتے دیکھاگیا ہے، درمیان میں اس کے منہ سے مغلظات بھی اُبل رہے تھے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس کی بیٹی نتاشا فتح ایک عیسائی سے بیاہی ہے اور وہ خود ایک بوہرہ خاتون نرگس ٹاپل کا شوہر تھا حالانکہ کہاجاتا ہے کہ وہ ’احمدی‘ تھامگر وہ خود کو ’احمدی‘ ماننے کے لئے تیار نہیں تھے،وہ خود کو ’مسلمان‘ قرار دیتا تھا۔اس کی نظر میں وہ سارے مسلمان جو ’دیندار‘ ہیں جو اسلامی بنیادوں پر کھڑے ہیں اور شریعت کو جنہوں نے اپنا معمول بنارکھا ہے ’اسلامی انتہا پسند‘ اور ’بنیاد پرست‘ ہیں! وہ تشہیر کرتا تھا کہ مسلمان والدین اپنے بچو ںکو مسجدوں میںنہ بھیجیں کیو ںکہ مسجد یں اس کے بقول انتہا پسندی کی مراکز ہیں۔ اسے ’ہم جنس پرستوں‘ سے اس قدر ’محبت‘ ہے کہ وہ ان کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانے کو جائز سمجھتا تھا۔ یعنی اس کی نظر میں ہم جنس پرستی بھی جائز ہے اور ہم جنس پرستو ںکی آپس میں شادی بھی!

Related posts

عبدالمنان سیٹھ کی دعوتِ افطار، اسمبلی انتخات لڑنے کیلئے عوامی تجویز اورمنان سیٹھ پر دباؤ

www.samajnews.in

سال 2022:بھارت نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا: وزیر اعظم مودی

www.samajnews.in

گروگرام کا کروڑ پتی چور! 40 لاکھ مالیت کی گاڑی میں پودے چوری کرنے کا ویڈیو وائرل

www.samajnews.in