نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے مد نظر انتخابی میدان میں اترنے والوں نے ایس ڈی ایم آفس میں واقع ریٹرننگ افسر کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کر کے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے وارڈ میں بڑی دھوم دھام سے ریلی نکالی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم آفس کے باہر انتظامیہ نے جگہ جگہ پولس کا معقول انتظام کیا تھا اور لوگوں کو ایس ڈی ایم آفس کے باہر ہی روکا جا رہا تھا۔ صرف امیدوار اور ان کے خاص حامیوں کو شناختی کارڈ کے ساتھ ایس ڈی ایم آفس کے اندر جانے کی اجازت تھی۔سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت سیلم پور وارڈ سے آپ امیدوار نسیم بانو، کانگریس امیدوار ممتاز بیگم، بی جے پی امیدوار سیما شرما، ایم آئی ایم امیدوار حجن شبنم رئیس، اور بطور آزاد امیدوار سابق کونسلر حجن شکیلہ افضال نے اپنے اپنے پرچے داخل کیے۔ چوہان ہانگر وارڈ سے عآپ امیدوار سابق کونسلر عاصمہ ر حمن، چودھری زبیر احمد کی اہلیہ کانگریس امیدوار شگفتہ چودھری، بی جے پی سے صبا غازی نے سیلم پور ایس ڈی ایم آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔گوتم پور وارڈ سے عآپ امیدوار انل جین، کانگریس سے ریاست ساحل، بی جے پی سے ستیہ شرما نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ موج پور وارڈ سے آپ امیدوار نیرج کوشک، کانگریس سے ونود شرما، بی جے پی سے انل گوڑ، اور بطور آزاد امیدوار ابرار احمد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
بلی ماران اسمبلی حلقہ کے تینوں وارڈ کے امیدواروں بلی ماران وارڈ سے محمد صادق ، قریش نگر وارڈ سے شمیم بانو اور رام نگر وارڈ سے دھرمیندر مہاور نے آج پرچہ نامزدگی کے آخری روز اپنا پرچہ داخل کردیا ہے۔ الیکشن کے پیش نظر آج عمران حسین کی قیادت میں تینوں امیدواروں نے اپنا اپنا پرچہ داخل کردیا ہے ،تینوں امیدواروںنے دعوی کیا کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں پارٹی دہلی اسمبلی الیکشن کی طرح کارپوریشن میں بھی اپنا پرچم لہرائے گی۔
مصطفی آباد سے آپ امیدوار ڈاکٹر نسرین، کانگریس سے سبیلہ بیگم، ایم آئی ایم سے ڈاکٹر محمد انور کی اہلیہ، پروین معروف نے بطور آزاد امیدوار پرچہ داخل کیا۔ بی جے پی سے شبنم ملک نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نہرو وہار وارڈ سے آپ امیدوار پرویش چودھری، کانگریس امیدوار علیم انصاری اور بی جے پی سے ارون سنگھ بھاٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔برج پوری وارڈ سے عآپ امیدوار آفرین ناز، کانگریس سے نازیہ خاتون، ایم آئی ایم سے ستارہ فخرالدین، اور بی جے پی سے نرمل شرما، دیال پور وارڈ سے عآپ امیدوار کمل گوڑ، کانگریس سے تارہ سنگھ، بی جے پی سے پونیت شرما نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کراول نگر ایسٹ سے عآپ امیدوار آشا بنسل، کانگریس سے دھرمیندر بھیا اور بی جے پی سے ستپال سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، جبکہ شری رام کالونی وارڈ سے عآپ امیدوار عامل ملک، کانگریس سے ذوالفقار احمد اور بی جے پی سے پرمود جھا نے اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ نند نگری ایس ڈی ایم آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔بابر پور اسمبلی حلقہ کے تحت کبیر نگر سے عآپ امیدوار ساجد خان، کانگریس سے حاجی ظریف اور بی جے پی سے ونود گپتا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کردم پوری وارڈ سے آپ امیدوار مکیش یادو، کانگریس سے سنجے گوڑ اور بی جے پی سے مکیش بنسل نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سبھاش محلہ وارڈ سے آپ امیدوار ریکھا تیاگی، کانگریس سے نظارہ بیگم اور بی جے پی سے منیشا پونیا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، جبکہ گورکھ پارک وارڈ سے آپ امیدوار پرینکا سکسینہ، کانگریس سے دیپک وششٹ کی اہلیہ، ایم آئی ایم سے ریشما اور بی جے پی سے کسم تومر نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔