Samaj News

امیزون سے 10ہزار ملازمین کی ہوگی چھنٹنی!

نئی دہلی، سماج نیوز: دنیا کی سرکردہ ریٹیل کمپنی امیزون اپنے تقریباً 10 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے والی ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، فیس بک کی میٹا اور مائیکروسافٹ نے اپنے اسٹاف میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی تھی۔ اب امیزون میں بھی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی ہفتے ملازمین کی چھنٹنی ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ’میٹا‘ کمپنی نے اپنے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو بے روزگار کردیا تھا۔ مائیکرو سافٹ کمپنی میں اب تک کی سب سے بڑی چھنٹنی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو 11 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ یہ پورے وَرک فورس کا تقریباً 13 فیصد ہے۔
ٹوئٹر، میٹا اور اور مائیکروسافٹ کے بعد امیزون میں ہلچل
ایک بیان میں زکربرگ نے کہا کہ کمپنی خرچ میں تخفیف کرنے اور پہلے سہ ماہی میں ہائرنگ کو فریز کر زیادہ مضبوط بننے کے لیے کئی اقدام کر رہی ہے۔زکربرگ نے کہا کہ آج میں میٹا کی تاریخ میں کی گئی کچھ سب سے مشکل تبدیلیوں کو ظاہر کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کے سائز کو تقریباً 13 فیصد چھوٹا کر دیا ہے اور 11000 سے زیادہ ہنرمند ملازمین کو جانے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ان فیصلوں کے لیے جوابدہی لینا چاہتا ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ یہ ہم سبھی کے لیے مشکل فیصلہ ہے، اور مجھے متاثر لوگوں کے لیے خاص طور سے افسوس ہے۔‘‘میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے کہا کہ سبھی کو جلد ہی ایک ای میل ملے گا جس میں انھیں بتایا جائے گا کہ ان کے لیے اس چھنٹنی کا کیا مطلب ہے۔ اس کے بعد ہر متاثرہ ملازم کو اپنے سوالوں کے جواب پانے کے لیے کسی کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملے گا۔

Related posts

فضائل یوم جمعہ- احادیث کی روشنی میں

www.samajnews.in

ایم سی ڈی انتخاب:کانگریس کا انتخابی منشور’’میری چمکتی دہلی‘‘جاری

www.samajnews.in

490 ملین صارفین کا واٹس ایپ نمبر اور ڈیٹا لیک

www.samajnews.in