نئی دہلی، 12 مارچ(سماج نیوز)
جہانگیر پوری میں ہر سال کیطرح امسال بھی جامعہ احسن العلوم کیجانب سے نہایت تزک واحتشام کیساتھ سالانہ جلسہ دستار بندی مفتی توصیف بدایونی کی صدارت جبکہ نظامت کے فرائض مفتی شمش تبریز امام وخطیب محمدی مسجد نے انجام دئیے مجلس کا آغاز حافظ عبد الوارث سلمہْ کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول وتقاریر بیت بازی طلباء عزیز پر کشش اور خوبصورت انداز میں پیش کرکے سامعین سے زبردست داد تحسین وصول کیا مفتی توصیف بدایونی نے اپنے صدارتی خطبے میں شب براْت کی فضیلت اور قرآن کریم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء جامعہ ہٰذا کے پروگرام کی خوب ستائش کرتے ہوئے فارغین حفاظ اور انکے والدین خدام جامعہ ہذا کی کاوشوں سے اطمینان کا اظہار کیا۔
تاہم محمد علی سلمہْ ابن عتیق احمد قریشی، محمد فیضان سلمہْ ابن توقیر احمد، محمد ارشد سلمہْ ابن مفتی شمش تبریز کی دستار علماءکرام واساتذہ وجامعہ ہٰذا کے ارباب حل عقد کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ جامعہ ہٰذا کے مھتمم قاری محمد عارف نے طلباء کے امتحان اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرفہرست طلباء کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے سبھی مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ پروگرام مفتی سہیل احمد قاسمی کی سرپرستی میں ہوا۔
شرکاء میں کثیر تعداد کے علاوہ حاجی شمیم وحاجی ضمیر الدین وحاجی مظفر سلمانی وحاجی منورحسین وبھائی نعیم سیفی وپرویز مرزابیگ ورئیس احمد اسلام ملک وسیم اور علیم ملک حسیب سلمانی وحافظ الیاس ومولنا اخلاق ومولانا اخلد قاسمی ومہمان خصوصی مفتی ارشاد ندوی صاحبان کی شرکت قابل ذکر رہی۔