سدھارتھ نگر، سماج نیوز: المصباح دعوتی فاؤنڈیشن کے صدرمولانا عبدالقیوم رحمانی نے بتایا کہ کتاب وسنت کی سنہری وآفاقی تعلیمات کوفروغ دینے اور عوام کی رشدوہدایت کی خاطر گذشتہ شب المصباح دعوتی فاونڈیشن کے زیر اہتمام بمقام مدرہوا یکشبی دعوتی و تبلیغی اور اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ملک نیپال کی مرکزی سلفی دانش گاہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ و کلیۃ عائشہ صدیقہ للبنات جھنڈانگر کے موقر استاد اور ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولاناوصی اللہ عبد الحکیم مدنی اور فریضہ نظامت جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا عبد الرشید سلفی پرنسپل المعھد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار نےنبھائی۔ حافظ سہیل احمد سلمہ متعلم شعبہ تحفیظ عبد اللہ بن عباس، اٹوا کی تلاوت کلام پاک سے مجلس کاآغاز ہوا اس کے بعد المصباح دعوتی فاؤنڈیشن کے صدر مولانا عبد القیوم رحمانی نے حمد باری تعالیٰ کا نذرانہ پیش کیا اور نعتیہ کلام پیش کرنے کے لیے ناظم اجلاس نے مسجد اہل حدیث بہوتی کے امام حافظ محمد نسیم کو آواز دی جنھوں نے اپنی مترنم آواز سے لوگوں کو مسحور کیا۔ عوام کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کی غرض سے ذمہ داران اجلاس نے کچھ مخصوص واصلاحی موضوعات کا انتخاب پہلے ہی کر رکھ تھے جن پرخطباءحضرات کو خطاب کرنا تھا، سب سے پہلےمولانا ایاز احمد محمدی نے نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ہماری اور نماز نبوی کے مابین فرق کو واضح کیا اور اقامت نماز پر مداومت اختیار کرنےپر دردمندانہ اپیل کی بعدہ صدر مجلس و ناظم ضلعی جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے موجود ہ دور کے حساس موضوع شوہر و بیوی کے حقوق پرتقریباڈیڑھ گھنٹے تک زوجین کے حقوق وفرائض کو قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل بیان کیا۔ زوجین کے مشترکہ حقوق کے علاوہ خاوند وبیوی کے فرائض کوبیان کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ خوش گوار زندگی گزارو،اسلامی اقدار اور ذریں اصولوں کو اپناو، اپنے اپنے حقوق معلوم کرو اور حتی الامکان اس کی ادائیگی کی کوشش کرودنیا وآخرت میں کامیاب رہوگے-اس کے بعد حافظ زاہد نے ایک نظم پیش کی اور مولانا ریاض احمد محمدی نے موت ایک اٹل حقیقت پر اپنا خطاب پیش کیا،آپ نے اپنے مخصوص انداز میں موت کو یاد کرنے کی یاددہانی کراتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو مرنا ہے لہٰذا اس کے لیے ہمیں تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا عبد القیوم رحمانی نے مجلس کے اختتام کا اعلان کیا، پروگرام میں بطور خاص ہماری جماعت کے بزرگ عالم دین مولانا عبد الحمید، تندوا،مولانا انعام اللہ سلفی، مولاناعطاء الرحمن عالیاوی، نظام الدین (پردھان)عبداللطیف،اظہاراحمد مولانامحمد کلیم،مولاناضیاء الرحمان سراجی اور عبدالمنان وغیرہم کے علاوہ عورتوں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی جو علماء کے بیانات سماعت کررہی تھیں۔ اللہ کے فضل وکرم اور جملہ باشندگان وممبران المصباح دعوتی فاونڈیشن، مدرہواکے حسن تعاون سے پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب رہا، اللہ منتظمین اجلاس کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین
previous post