32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی ہند نے اہم خدمات انجام دیں

تنظیم نے اپنی 75سالہ تاریخ میں ملک و ملت کی ہمہ جہت ترقی کیلئےکئی اہم کام کئے:سعادت اللہ حسینی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے اپنی 75سالہ تاریخ میں ہندوستان کے مسلمانوں کے تمام شعبوں میں ہمہ جہت ترقی کیلئے حتی المقدورخدمات انجام دی ہیں ،جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کی کوشش رہی ہے کہ ملک میں صاف شفاف اور اخلاق پر مبنی سیاست کو فروغ دیا جائے ،لیکن ملک کی سیاست تجارتی مفاد پر مبنی سیاست ہوتی جارہی ہے ،اور اس میں جرائم کی آمیزش ہونے لگی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نےتنظیم کی 75سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیاست پر مبنی جرائم کا داخلہ سیاست میں ہوچکا ہے اور نفرت کازہر گھولنے والے اور اشتعال انگیزی کرنے والے سیاست پر غالب آرہے ہیں۔ ملک کے موجودہ معاشی اورسیاسی حالات پر بحث کے تناظر میں انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت تک ترقی کرے گا جب معاشی انصاف ہوگا، دولت کی مساوی تقسیم ہوگی کیونکہ ملک کی دولت چند افراد کی مٹھیوں میں سمٹ گئی ہے جہاں ہندوستان کے چند افراد کاشمار دنیا کے امیرترین لوگوں میں ہوتا ہے ۔جبکہ المیہ یہ ہے کہ یہاں کی آدھی سے زائد آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ۔ سعادت اللہ حسینی نے جماعت اسلامی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جماعت کی تاریخ بڑی انوکھی ہے ، اس کے افرد کبھی ثابت نہ ہونے والے الزامات میں بار بار جیلوں میں بند کئے جاتے رہے اس کے باوجود بڑی سے بڑی آفت آنے پر وہی لوگ تن من دھن کے ساتھ ریلیف کے کاموں میں مصروف نظر آتے رہے ۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف باطل قوتیں جماعت کا گلا گھونٹنے کے درپے ہوتی ہیں ، تودوسری طرف جماعت فاشزم کا سیلاب روکنےمیں لگی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملت کے درمیان جماعت معتوب بھی رہتی ہے اور ملت کو متحد و مضبوط کرنے کیلئے کوشاں بھی رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت کی تاریخ متعدد سمتوں میں پھیلی ہوئی ہے ۔ دعوت و تبلیغ، اصلاح و تربیت، رفاہی خدمات، تعلیمی خدمات، ملت کا تحفظ و ترقی، ملک میں عدل و انصاف،اخلاقی اقدار کا فروغ، فرقہ وارانہ منافرت کا خاتمہ، سماجی منکرات کا ازالہ اس کے اہم مقاصد ہیں۔ ان تمام جہتوں کا اگر کوئی عنوان بن سکتا ہے تو وہ اقامت دین کی جامع اصطلاح ہے ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ہند کا کام بہت سے میدانوں میں بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 75سال کی جہد مسلسل کے بعد جماعت کو ملک و ملت میں بڑے پے مانے پر اعتماد حاصل ہو ا ہے ۔ اس اعتماد کے نتیجے میں ملک و ملت کے وسائل ، ملک و ملت کی ضرورتوں پر خرچ کرنے میں جماعت کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022میں پیش کی گئی دو سالہ رپورٹ کے مطابق دو سال کی مدت میں 1314595 کی تعداد میں ضرورت مندوں کی مختلف ضرورتیں پوری کی گئیں۔ ملک گھر میں ناگرک سیوا کیندر قائم کئے گئے ۔ سرکاری اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جماعت کے وژن 2026، موومنٹ فار پیس اینڈجسٹس(ایم پی جے )، سدبھاونا منچ، دھارمک جن مورچہ، فورم فور ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمٹی (ایف ڈی سی اے )،سنٹر فار اسٹڈے ز اینڈ ریسرچ (سی ایس آر)ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، شریعہ کونسل، اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ کے ساتھ ساتھ متعدد رفاہی اور رضاکار اداروں کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند ملک و ملت کی خدمات میں مصروف عمل ہے ۔ اسی کے ساتھ مختلف صحافیوں نے جماعت اسلامی کی کارکردگی کے سلسلے میں سوالات کئے اور بہترکارکردگی کے سلسلے میں متعدد مشورے بھی دیئے اور ان پر امیر جماعت سعدت اللہ حسینی نے مختصرا جوابات دیئے۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو گورنر جھارکھنڈ کے بدست ایوارڈ

www.samajnews.in

پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

www.samajnews.in

اللہ تعالیٰ کے نزدیک ظلم اور فرعونیت بد ترین عمل

www.samajnews.in