29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

کرناٹک الیکشن میں شرکت کیلئے ہم ہیں ہر محاذ پر تیار، پریس کانفرنس میں تمام MEPعہدیداروں نے کیا اعلان

نئی دہلی،سماج نیوز: (مطیع الرحمٰن عزیز) کرناٹک کی راجدھانی شہر بنگلور کے پریس کلب میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے تمام عہدیداروں نے صحافی برادران کے سامنے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی کے کرناٹک 2023میں ودھان سبھا الیکشن فائٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں صدر شرکت کرنے والے ایم ای پی کرناٹک الیکشن انچارج جناب عبد الرحمن نے کہا کہ ہماری پارٹی تمام ملک سمیت کرناٹک میں بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ اس موقع پر کرناٹک کے عہدیداران میں جناب محمد افتخار شریف کارگزار صدر، زرینا تاج ریاستی خواتین کارگزار صدر، گنیش شیٹی ریاستی سکریٹری، متو سرکونڈا اسٹیٹ جنرل سکریٹری، شہناز پروین اسٹیٹ ٹرزرار، ایم کے پاشا نارتھ ورکنگ صدر، محمد وسیم اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر، محمد اقبال اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر، محمد جاوید ابراہیم، پوشپ لتھا اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر، گلریز پاشا اسٹیٹ کور کمیٹی ممبر ، ان سب کے علاوہ محترمہ فریدہ بیگم نیشنل ورکنگ وائس پرسیڈنٹ بھی شریک رہیں۔

ان تمام باتوں کی معلومات اتر پردیش کارگزار صدر مطیع الرحمن عزیز نے دیتے ہوئے کہا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہندستانی سیاست کا وہ روشن مستقبل اور سورج کی طرح ہیں جو سیاست کی زمین پر نمودار ہونے کے بعد خطہ ہندستان کی سرزمین کا کوئی حصہ ایسا نہیں بچا کہ جہاں وہ اپنی خدمت اور کام کاج کو لے کر نہ پہنچی ہوں۔ اور سیاست ہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سے حکومتی ایوانوں کو ان کے نہ کئے گئے کاموں کا برملا خلاصہ کرتے ہوئے انہیں یہ باور کراسکتے ہیں کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے۔ اور سرکاری بجٹ جو لاکھوں کروڑ روپیوں کی تعداد میں عوام کے لئے الاٹ کئے جاتے ہیں وہ کب کہاں خرچ کیا گیا۔ ان سب چیزوں کا حساب کرنے کے لئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ جیسی جرئتمند شخصیت ہی مناسب ہوں گی جنہیں نہ کسی کے روپئے کی ضرورت ہے اور نہ پیسے کی۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خودکفیل بھی ہیں اور باہمت بھی ۔ باکردار بھی ہیں اور بدعنوانی سے پاک خدمت گزاربھی۔ اس لئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے گھبرانے کی ان سیاستدانوں کو ضرورت نہیں ہے جو ایماندار ہیں اور کام کرنا اپنے لئے فرض سمجھتے ہیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے غیر مطمئن اور ڈرے ہوئے وہ لوگ ہیں جن کی سیاست میں چوری اور ڈکیتی بدعنوانی اور تخریب چھپی ہوئی ہے۔کل ملا کر آنے والے ہندستان کی سیاست میں اب بات صرف کام کی ہو گی۔ بدعنوانی، کرپشن کرکے لوگوں کو کھوکھلے وعدے کرکے آسانی سے چھٹکارہ نہیں مل سکے گا۔

کرناٹک میں آنے والے چند مہینے بعد کے الیکشن کی تیاری میں محمد افتخار شریف کارگزار صدر برائے کرناٹک اور ان کی ٹیم پوری مستعدی اور ہوشمندی سے لوگوں سے رابطے شروع کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عبد الرحمن۔ عمران پہلوان۔ ڈاکٹر سمیرپاشااور جاوید ابراہیم کی سرکردگی میں کرناٹک کے چپے چپے پر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اثر دیکھے جانے لگے ہیں۔ 2023 کے ودھان سبھا الیکشن برائے کرناٹک میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ان پارٹیوں سے اتحاد کرنے کی سمت بھی اپنا رویہ نرم بنائے ہوئے ہے جو حب الوطنی ، جمہوریت اور بھائی چارہ میں یقین رکھنے والے ہوں۔ اس طرح سے کرناٹک ریاستی الیکشن میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اثر دوبالہ ہو جائیں گے اور لوگوں کو خدمت گزار لیڈران کے ذریعہ بدعنوان نیتاؤں سے چھٹکارہ کے اسباب پیدا سکیں گے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سیاست میں نقصان کرنے والے ان لیڈران سے کافی زیادہ فکر مند ہیں جو دور دراز کے علاقوںمیں بلا کام اور خدمت کے صرف الیکشن کے پندرہ روز پہلے جاتے ہیں اور وہاں کی آب وہوا کو آلودہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ قومی صدر برائے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا کہنا یہ ہے کہ اتحاد ہی ملک کی اصل طاقت ہے۔ ہماری پارٹی اے آئی ایم ای پی ہر حالت میں ملک کی دیگر سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کرکے وہاں کے اپنے لوکل نمائندوں کے ذریعہ سال کے تین سو پیسٹھ دن اور بارہ مہینے کے ہر روز مستعدی کے ساتھ کام اور خدمت خلق کا ثبوت دیتے ہوئے ملک میں ہمارے آبا واجداد کا بھارت پھر سے لوٹانا ہے۔ ملک میں بہتی گندی اور زہریلی آب وہوا کو مات دے کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔ ہمارا ملک واقعی میں سونے کی چڑیا ہے مگر ہمارے ملک کے بدعنوان اور نفرت پھیلانے والے نیتاؤں نے ملک کی آب وہوا کو ہی زہر آلود نہیں کیا بلکہ ہمارے ملک کی ترقی کو تنزلی میں بدل دیا ہے لہذاہماری پارٹی ایم ای پی اور ہمارے تمام کارکنان کو محبت کا پیغام لے کر ملک کے ہر ہر فرد تک جانا ہے۔

Related posts

سوئیڈن میں توہین قرآن کیخلاف عالم اسلام سراپا احتجاج

www.samajnews.in

بہار میں جرائم اور سیاست کی خوریز کہانی’’خاکی: دی بہار چیپٹر‘‘

www.samajnews.in

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا فائنل میں داخل، میسی میسی سے گونج اٹھا اسٹیڈیم

www.samajnews.in