19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

فلم ’پٹھان‘ پوری دنیا میں کمائی کرنے والی پہلی ہندی فلم

نئی دہلی، سماج نیوز: فلم ’پٹھان‘ روزانہ نئے نئے تاریخ رقم کررہی ہے اب اس فلم نے پورے ملک میں نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔ کمائی کے معاملے میں فلم ’پٹھان‘ نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ 25جنوری کو ریلیز اس فلم نے کمائی کے معاملے ساری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادپ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’’پٹھان‘‘ باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے۔ یہ فلم ملک اور بیرون ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور اب صرف 10 دنوں میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے 10 دنوں میں دنیا بھر میں 729 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔شاہ رخ خان اسٹارر ’پٹھان‘ نے اپنے 10ویں دن (دوسرے جمعہ) کو ہندوستان میں 14 کروڑ روپے کی بڑی کمائی کی۔ (ہندی- 13.50کروڑ، تمام ڈب شدہ ورژن – 0.50کروڑ)۔ ان 10 دنوں میں پٹھان نے صرف بیرون ملک علاقوں میں 33.82ملین ڈالر کمائے، جب کہ ہندوستان میں فلم کا نیٹ کلیکشن 378.15کروڑ ہے (ہندی- 364.50 کروڑ، ڈب شدہ – 13.65کروڑ)۔ فلم کی پوری دنیا میں میں مجموعی آمدنی 729 کروڑ ہے۔ ہندوستان کی مجموعی: 453 کروڑ، بیرون ملک: 276 کروڑ روپے ہے۔وہیں فلم کی 11ویں دن کی ہندوستان کی کمائی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹھان نے ہفتہ کو ریلیز کے 11ویں دن ہندوستان میں 22 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ رپورٹ کے مطابق پٹھان کی ہندوستان میں مجموعی کمائی 386 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ جمعہ کے 13 کروڑ کے کلیکشن کے مقابلے ہفتہ کے روز ’پٹھان‘ کے کلیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ یہ قیاس بھی لگایا جا رہا ہے کہ اس دوسرے توسیعی ویک اینڈ پر’پٹھان‘ آسانی سے 400 کروڑ سے زیادہ کا باکس آفس کلیکشن کر لے گی۔

Related posts

حیدر آباد زمین مافیا خواجہ معین الدین سرکاری آفیسرکا قبضہ معاملہ، PMO کا تلنگانہ چیف سکریٹری سے جواب طلب،نہیں دی گئی جانکاری

www.samajnews.in

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور شرمیلا ریڈی کی حیدر آباد میں ملاقات، تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں پارٹیوں کے اتحاد کے قواعد

www.samajnews.in

گجرات میں عالمی معیار کے سرکاری اسکول بنائیں گے :سسودیا

www.samajnews.in