حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑی یاترا‘ اتوار کو بھی جاری رہی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے دورہ کے 60ویں دن اتوار کی صبح میدک ضلع کے اللا درگ میں پیدل چلنا شروع کیا۔ انہوں نے ریاستی کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی اور ریاست کے دیگر قائدین سے ملاقات کی، ساتھ ہی چنتل لکشما پور میں دوپہر کے وقفے تک اللادرگ ہیڈکوارٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ پدیاترا کے دوران راہل گاندھی نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے سڑک کے دونوں طرف کھڑے لوگوں کا ہاتھ ہلا کر استقبال کیا اور کچھ نوجوانوں کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔کانگریس لیڈر نے مختلف گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ پد یاترا شام کو نارائن کھیڈ کے نظام کے انڈر پاس سے دوبارہ شروع ہوئی اور مہادیو پلی پر اختتام پذیر ہوئی۔ راہل کاماریڈی ضلع کے جوککل میں رات گزاریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا پیر کو مہاراشٹر میں داخل ہوگی۔ دریں اثنا، معروف وکیل اور کارکن برشانت بھوشن نے راہل گاندھی کے پیدل مارچ میں شامل ہو کر یاترا کی حمایت کی۔ تو وہیں سیاسی کارکن یوگیندر یادو بھی کانگریس لیڈر کے ساتھ شامل ہوئے۔ ماڈیگا آرکشن پوراٹا سمیتی (ایم آر پی ایس) کے لیڈر منڈا کرشنا ماڈیگا نے بھی اس دورے کے دوران راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تنظیم کے ایس سی ریزرویشن کے زیر التواء مطالبے کے بارے میں آگاہ کیا۔راہل گاندھی نے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا تھا تاکہ لوگوں کو متحد کیا جا سکے اور بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے پھیلائی جا رہی نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہوں۔ یہ سفر 3,750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا اور سری نگر میں ختم ہونے سے پہلے 12 ریاستوں سے گزرے گا۔ یاترا پہلے ہی تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کا احاطہ کر چکی ہے۔ یہ بھارت جوڑو یاترا 23 اکتوبر کو کرناٹک سے تلنگانہ میں داخل ہوئی تھی۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، طلباء اور ملازمین کی حالت نہ صرف تلنگانہ بلکہ پورے ملک میں اچھی نہیں ہے۔ 2014 کے بعد بے روزگاری اور غربت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ملک اس طرح کے تاریک دور سے گزر رہا ہے۔
previous post