13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا ہی ملک و قوم کی خدمت ہے:وپن شرما

آنجہانی کانگریس لیڈر رام بابو شرما کی 14ویں برسی کے موقع پر وپن شرما کا اظہار خیال

نئی دہلی، سماج نیوز: آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور سابق ایم ایل اے آنجہانی شری رام بابو شرما کی 14ویں برسی شاہدرہ کے شری سائی شرنم مندر میں منائی گئی جس میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد تھی جنہوں نے سبھا کے بعد سے ہی شاردا سمن کو وقف کیا، مندر میں سندر کنڈ کا اہتمام کیا گیا اورپوجا کی گئی۔ اس موقع پر ای سی جی بلڈ شوگر، بی پی اور آنکھوں کا چیک اپ کر کے مفت چشمے بھی تقسیم کیے گئے اور موتیا کے آپریشن کا انتظام کیا گیا۔وپن شرما نے اس موقع پر غریبوں میں تقریباً 1000 کمبل بھی تقسیم کیے اور کہا کہ میرے والد آنجہانی رام بابو شرما نے مرتے دم تک لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والد کی ہدایات کے مطابق ہم نے یہ بھی سیکھا ہے کہ ملک اور معاشرے سے محبت، غریبوں کی مدد اور خدمت ہی اصل انسانیت ہے کیونکہ ہر مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیتاہے اور میں انسانی خدمت پر یقین رکھتا ہوں جو میرے والد نے اپنی زندگی میں سکھایا تھا اور میں ملک وقوم کی خدمت کے لیے وقف ہوں اور جو بھی سماجی خدمت کرتا ہوںوہ سچے دل اور لگن کے ساتھ کرتا ہوں کیونکہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا ہی ملک و قوم کی خدمت ہے۔ کانگریس لیڈرطارق صدیقی نے کہا کہ رام بابو شرما جیسے لیڈر کا فقدان ہے کیونکہ آنجہانی نے کانگریس کی مضبوطی اورملک و سماج کے مفاد میں کام کیا ہے جن کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر فخر کی بات ہے اور بزرگوں کی یاد بھی تازہ ہوتی ہے۔اس موقع پر عبدالرزاق پارس شرما (پنکی) سشیل تیواری راجیو کوشک این ایل نگم حاجی تاجمول منوج نیئر حاجی ناصر نسیم اختر جرار صدیقی میانک چترویدی کمال کشیپ شان عالم اعجاز احمد پرمانند شرما سردار لکی سنگھ پردیپ شرما پردیپ شرما پردیپ شرما پردیپ شرما پردیپ شرما انصاری شاکر فاروقی ملک حسین وغیرہ ور اص موجود تھے۔

Related posts

منیش سسودیا گرفتار، سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں گزاری رات، عدالت میں پیشی آج

www.samajnews.in

جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

www.samajnews.in

جامعہ رحمت گھگھرولی کے خادم قاری وسیم رحمتی کے والد ماجد غالب حسن کے انتقال پر عالم دین مولانا عبداللہ مغيثی کا تعزیتی پیغام

www.samajnews.in