21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

ساجدہ سکندر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کور کمیٹی کی ممبر منتخب

میں پارٹی اور ہندوستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کروں گی : ساجدہ سکندر

نئی دہلی؍حید ر آباد، سماج نیوز:گولڈ میڈیلسٹ اور سوشل ورکر محترمہ ساجدہ سکندر کو آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی جانب سے کورکمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ یہ جانکاری اتر پردیش کے کارگزار صدر مطیع الرحمٰن عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حید ر آباد میںآل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی سپریموعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی موجود گی میں ایک اعلی پائے کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پورے ملک کے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اس موقع کئی لوگوں کو ان کے عہدے اور ذمہ داریاں تفویض کی گئیں جن میں خصوصی طور پر ساجدہ سکندر ہیں ۔ ساجدہ سکندر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہندوستان کی وزیر اعظم کی طور پر حلف لیں گی اور ہم تمام ممبر عہدیداران اور پارٹی کارکنان اس دن کو دیکھنے کیلئے دن رات محنت کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ آنے والے وقت میں تلنگانا میں ہماری پارٹی یعنی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی تمام سیٹوں پر اپنے کنڈیڈیٹ کھڑا کرے گی اور پوری طاقت سے ہم آئندہ ہونے والے الیکشن میں فائٹ کریں گے۔ مطیع الرحمٰن عزیز نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی کا سلوگن ہے ’’انسانیت کیلئے انصاف‘‘۔ ہم انسانیت کے انصاف کی خاطر پورے ہندوستان میں حد درجہ محنت کریں گے اور ان شاءاللہ ہندوستان کی حکومتوں میں اپنی جگہ بنائیں گے۔

Related posts

ڈاکٹر عبد القدیر صاحب’ شاہین گروپ ‘کے جذبے کو سلام

www.samajnews.in

موربی حادثہ: ایک ماں کی درد بھری کہانی- مردہ خانے میں زندہ ملے بیٹے

www.samajnews.in

دہلی کو ملے دو نئے وزراء، آتشی اور سوربھ بھاردواج بنے وزیر

www.samajnews.in