29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

دہلی میئر انتخاب سے پہلے گھمسان، ’آپ‘-بی جے پی جوتم پیزار

نئی دہلی،سماج نیوز: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر انتخاب سے پہلے ہی ایسا گھمسان مچا کہ دہلی کو ایک عدد میئر نہیں مل سکا اور ’آپ‘ اور بی جے پی آپس میں جوتم پیزار ہوگئے۔ میئر کے انتخاب سے قبل ووٹنگ سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے کونسلر دہلی سوک سینٹر کے اندر آپس میں ہاتھا پائی کرتے نظر آئے۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور کرسیوں سے حملہ کیا۔ سوک سینٹر میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا اور جو بھی ان پر ہاتھ ڈال سکتا تھا اس نے حملہ کر دیا۔ دہلی کے معزز کونسلروں کے درمیان لڑائی دیکھ کر دہلی کے لوگ حیران ہیں۔ دریں اثنا بی جے پی کونسلر ستیہ شرما، جو میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے مقرر کیے گئے پریذائیڈنگ افسر ہیں، نے کہا ’’ایم سی ڈی ہاؤس کی میٹنگ دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے، اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا‘‘۔عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ سب سے پہلے نامزد کردہ کونسلرز سے حلف لیا گیا اور آج میئر الیکشن سے پہلے ایم سی ڈی ہاؤس میں آپ اور بی جے پی کے کونسلروں میں اس معاملے پر جھڑپ ہوئی۔ دوسری جانب پریذائیڈنگ آفیسر اور بی جے پی کونسلر شرما نے بتایا کہ انتخاب آئینی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد کونسلروں کی پہلی حلف برداری کے ساتھ ہی پوری کشمکش کا آغاز ہوا۔ ہنگامہ برپا کرنے والے کونسلروں کو سمجھایا گیا کہ نامزد کونسلرز دوسرے کونسلرز سے پہلے حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کوئی علیحدہ رہنما اصول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ،فی الحال پورا معاملہ ایل جی کے نوٹس میں بھیج دیا گیا ہے۔ اب الیکشن کی اگلی تاریخ کا فیصلہ ایل جی ہاؤس سے ہوگا‘۔ نئی منتخب میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کی پہلی میٹنگ اتوار کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کونسلروں کے لفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعہ مقرر کردہ 10 ’الڈرمین‘(نامزد کونسلروں) کی پہلی حلف برداری پر شدید احتجاج کے درمیان منعقد ہوئی۔ میئر کے انتخاب کے بغیر ہی ملتوی کر دیا گیا۔ ایم سی ڈی ہاؤس میں جیسے ہی 10 ’ایلڈرمین‘کو حلف دلانے کا عمل شروع ہوا تو ہنگامہ مچ گیا۔ ’آپ‘ کے کئی ایم ایل اے اور کونسلر نعرے لگاتے ہوئے سیٹ کے قریب پہنچ گئے۔ انہوں نے منتخب کونسلروں کے بجائے ’اولڈرمین‘ سے پہلے حلف اٹھانے کی مخالفت کی۔ جواب میں بی جے پی کارپوریٹروں نے آپ اور اس کے قومی کنوینر اروند کجریوال کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے ارکان پر ہاتھا پائی کا الزام بھی لگایا۔میٹنگ کا آغاز بی جے پی کارپوریٹر ستیہ شرما کی میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدہ کے انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر حلف برداری کے ساتھ ہوا۔ شرما نے ’ایلڈرمین‘منوج کمار کو حلف لینے کے لیے مدعو کیا تو ’آپ‘ ایم ایل اے اور کارپوریٹروں نے احتجاج کیا۔ کئی ایم ایل اے اور کونسلر نعرے لگاتے ہوئے ایوان کی نشست کے قریب پہنچ گئے۔حلف لینے کا عمل پریذائیڈنگ آفیسر کی میز سمیت دیگر میزوں پر کھڑے آپ کونسلروں کے نعرے بازی کے درمیان روک دیا گیا۔ بی جے پی کے کونسلر بھی میز کے گرد جمع ہوگئے۔ اس دوران ان کے اور آپ کے کونسلروں کے درمیان گرما گرم لفظی جنگ دیکھنے میں آئی۔ شرما نے بتایا، ’اس سے پہلے ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ چار ’ایلڈرمین‘ نے حلف اٹھایا۔ ہم جلد ہی ایک میٹنگ کریں گے اور باقی ’الڈرمین‘ پہلے حلف لیں گے۔

Related posts

ہیرا گروپ کیخلاف ای ڈی کی درخواست سپریم کورٹ سے مسترد

www.samajnews.in

جمعیۃ اہل حدیث سدھارتھ نگر:ضلعی سطح کا فائنل سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

www.samajnews.in

کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کیساتھ رچائی شادی

www.samajnews.in