Samaj News

برطانیہ میں سیاسی بحران، وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے دیا استعفیٰ

 

برطانیہ : لندن : ہند نژاد سوئیلا بریورمین نے برطانیہ کی وزیر داخلہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ گوا نژاد باپ اور تمل نژاد ماں کی اولاد بریورمین کو 43 دن پہلے ہی وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا ، جب برطانوی وزیر اعظم لیز ٹرس نے 10 ڈاوننگ اسٹریٹ میں ذمہ داری سنبھالی تھی ۔ اس سے پہلے بریورمین کی بدھ کو وزیر اعظم ٹرس کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور اس کو سرکار کی پالیسی سے عدم اتفاق کا نتیجہ نہیں مانا جارہا ہے ۔ پچھلے جمعہ کو کراسنسکی کو وزیر خزانہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کے جانشیں وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے پیر کو سرکار کے منی بجٹ میں کٹوتی کردی ۔اس قدم سے ٹرس کی قیادت کیلئے بحران اور بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ دو مہینے سے بھی کم مدت پہلے مقرر کی گئی بریورمین ، برسراقتدار کنزرویٹیو پارٹی کی مقبول لیڈر ہیں ۔ وہیں وزیر اعظم لیز ٹرس نے بدھ کو خود کو ایک فائٹر بتایا ۔بتادیں کہ لیز ٹرس کی اپنی ہی پارٹی کے اندر کافی تیزی سے مخالفت ہورہی ہے ۔ کئی سروے میں یہ بتایا گیا ہے کہ کنزرویٹیو پارٹی کے 50 فیصد سے زیادہ لیڈران چاہتے ہیں کہ لیز ٹرس وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دیدیں ۔ وہیں اس درمیان وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار رہ چکے رشی سنک ایک مرتبہ پھر پارٹی کے اندر مقبول لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں ۔برطانیہ میں اگر ابھی کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت کیلئے الیکشن کرائے جاتے ہیں تو ہند نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سنک اپنی حریف اور وزیر اعظم لیز ٹرس کو شکست دے سکتے ہیں ۔ ایک نئے سروے میں منگل کو یہ دعوی کیا گیا ۔

Related posts

دہلی فسادات: راہل سولنکی قتل کیس میں دو ملزمان کو ملی ضمانت

www.samajnews.in

کیا ثانیہ-شعیب جلد اپنی طلاق کا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟

www.samajnews.in

مودی حکومت کی ناانصافی کیخلاف کانگریس کی آواز ہے’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘

www.samajnews.in