45.1 C
Delhi
مئی 29, 2024
Samaj News

ہیرا گروپ ہندوستان کی پہلی کمپنی ہےجو لا محدود سازشوں کے بعد کھڑی ہے:ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی، سماج نیوز: ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سماعت عدالت عالیہ میں جنوری مہینے کے آخری دن واقع ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح سپریم کورٹ نے ہیرا گروپ کے حق میں اور اس کے سرمایہ کاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے سنائے ۔ جس میں اہم بات یہ تھی کہ ایس ایف آئی او جانچ ایجنسی چاہتی ہے کہ کچھ ارکان کی ایک کمیٹی بنائی جائے، جس میں ہیرا گروپ اور اس کے سرمایہ کاروں کو ان کے پیسوں کی واپسی کے تعلق سے غور وخوض کیا جائے۔ ایس ایف آئی او نے مطالبہ کیا ہے کہ کمیٹی میں ایک جج، ایک آئی ایس آفیسر، ایک ہیرا گروپ کا نمائندہ اور ایس ایف آئی او کے کارکنان شامل ہوںگے۔ اس کے علاوہ ایس ایف آئی او نے اپنی جانچ مراحل کے تعلق سے سپریم کوبتایا کہ ایس ایف نے ڈیٹا کو کچھ حصوں میں دیا ہے، جو ناکافی ہے اور جس میں لوگوں کے اماؤنٹ کی مکمل معلومات میسر نہیں ہے۔ ابھی اور ڈیٹا ایس ایف ایل سے چاہئے، جس میں لوگوں کے اماؤنٹ اور اس کی تفصیلات کی مکمل جانکاری میسر ہوسکے۔ اس کے علاوہ ایس ایف آئی او نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ایسے ممبران کی لسٹ ہمیں میسر ہوئی ہے جن کی تفصیلات کسی بھی طرح سے مکمل نہیں ہو پا رہی ہے۔ ان باتوں کی جانکاری مطیع الرحمن عزیز ہیرا گروپ کے ایک سرمایہ کار نے دی ہے۔

تازہ ترین سپریم کورٹ کی سماعت کے تعلق سے صحافیوں کے ایک وفد نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سی ای او ہیرا گروپ آف کمپنیز سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کے دوران کچھ سوالات کئے گئے۔ جس کے جواب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز ملک کی تاریخ کی وہ سب سے اکیلی کمپنی ہے جو لا محدود سازشوں اور رکاورٹوں کے باوجود کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔ اور یہیں پر بس نہیں ہے۔ پرانے نام اور پرانے بزنس کو ہم نے اپنے لاکھہا لاکھ سرمایہ کاروں کی بے پناہ محبتوں، چاہتوں، نیک خواہشات اور دعاؤں کی بدولت جاری کئے ہوئے ہیں۔ ہمارا بزنس ہیرا ڈجیٹل گولڈ جس طرح سے ابتدائی مراحل میں ہے اس کے برعکس ہمارے نئے سرمایہ کار لاکھوں کی تعداد میں بزنس میں شامل ہو کر ڈجیٹل طریقے سے گولڈ خرید رہے ہیں اور خالص ہندستان میں سب سے سستے سونے کے سکے اپنے پتوں پر طلب کر رہے ہیں۔ یہ سب اللہ رب العالمین کی بے انتہا فضل اور کرم ہے کہ ہم قدم قدم پر غیبی طاقت پاتے ہیں جو ہمیں آگے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ میری خلوص نیت اور ہمارے سرمایہ کاروں کی بے پناہ محبتوں کا ثمرہ ہے۔

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب میرے بزنس ہیرا ڈجیٹل گولڈ کا ہر ہندستانی خریدار ہوگا۔ چاہے وہ چند سکے ہی کیوں نہ رکھے مگر ہمارے ساتھ بزنس میں شراکت کرتے ہوئے خود بھی مضبوط ہوگا اور ملک کو بھی مضبوط بنائے گا۔ بہت جلد ہمارے بزنس ہیرا ڈجیٹل گولڈ میں ملک بھر سے پچاس ہزار امرد خواتین گھریلو ہوں دفتروں میں کام کرنے والے کام کر کے اپنے گھریلو معیار کو بہتر بنا سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ میرا وعدہ جو میرے ساتھ بنے رہنے والے سرمایہ کاروں کے لئے تھا وہ اٹل اور حقیقت ہے۔ جو وقت دیا گیا تھا اس پر یا اس سے پہلے ہی میں لوگوں کی امانتیں اور فائدہ رقم دے کر خوش کر دوں گی کہ میری نیت اول دن سے صاف تھی، اور آئندہ بھی میں اور میرے امن پسند سرمایہ کار ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔ غریبوں محتاجوں کی جس طرح مدد پہلے ہوا کرتی تھی وہ پھر سے جاری کی جائے گی۔ خدمت کا جذبہ لے کر لوگوں کی دعاؤں اور ہیرا گروپ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے خلوص نیت کے ساتھ کمپنی آگے بڑھے گی اور قیامت کی صبح تک لوگوں کے ساتھ مل کر امن اور چین کا ماحول بنائے گی۔ کسی بھی معاشرے کی خوشحالی اس کے امن کا ضامن ہوتی ہے، ہم ہمارے بھارت کو امن کا گہوارہ اور خوشحالی کا چمن بنانے میں ہمیشہ مستعد رہیں گے۔ان شااللہ

Related posts

یوکرین پر روسی حملے کے 9 ماہ، 8ہزار سے زائد شہری ہلاکتیں

www.samajnews.in

راشٹرپتی بھون میں موجود تاریخی ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل

www.samajnews.in

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کارکنان نے ملک بھر میں منایا یوم خواتین، ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کیا خطاب

www.samajnews.in