32.8 C
Delhi
جون 23, 2025
Samaj News

یواے ای:البرکہ جوہری پاور پلانٹ کے یونٹ 2 میں پیداواری سرگرمیوں کا آغاز

متحدہ عرب امارات کے البرکہ نیوکلیئرپاورپلانٹ کے دوسرے یونٹ نے تجارتی پیمانے پر اپنی پیداواری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔الامارات کی جوہری توانائی کارپوریشن (اینک،ای این ای سی) نے جمعرات کوایک بیان میں بتایا ہے کہ یونٹ 2 سے 1400 میگاواٹ بجلی کی پیداوارنیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔اس طرح پلانٹ کے یونٹ 1 اور 2 سے کل 2800 میگاواٹ کاربن کے اخراج سے پاک بجلی پیداہوگی۔پلانٹ کیچارری ایکٹروں میں تیسرا یونٹ 2022ء کے آخرمیں کام شروع کر دے گا۔البرکہ پلانٹ کا پہلا یونٹ اگست 2020ء میں قومی پاور گرڈ سے منسلک ہوگیاتھا اور ستمبر 2021ء میں اس کے دوسرے یونٹ نے کام شروع کردیا تھا۔البرکہ کے تکمیل کے بعد چارری ایکٹر ہوں گے اور مکمل ہونے کے بعد یہ چاروں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔
ان کی پیداوار کی کل گنجائش 5600 میگاواٹ ہوگی اور یہ متحدہ عرب امارات کی زیادہ سے زیادہ طلب کے قریباً 25 فی صد کے مساوی ہے۔اینک 2025ء تک ابوظبی کی 85 فی صد تک صاف بجلی پیدا کرے گی۔اینک نے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوارسے سالانہ دوکروڑ 24 لاکھ ٹن کاربن کے اخراج کی بچت ہوگی۔یہ مقدار 48 لاکھ کاروں سے دھویں کے اخراج کے مساوی ہے۔یواے ای کا البرکہ عرب دنیا کا پہلا جوہری پاور پلانٹ ہے۔اس کی تعمیر کاآغاز 2012ء میں ہوا تھا۔تب یو اے ای نے توانائی کی پیداوار کے لیے سبزماڈل کو اختیار کیا تھا۔

Related posts

چین کی گرفت مضبوط ہونے سےہانگ کانگ اپنے کاروباری مرکز کی چمک کھو رہا ہے۔امریکہ

www.samajnews.in

عام آدمی پارٹی کا ایم سی ڈی کیخلاف انوکھا مظاہرہ

دہلی کے3500مقامات پر کچرے کے راون کو جلا کر بی جے پی ایم سی ڈی کیخلاف احتجاج : درگیش پاٹھک:

www.samajnews.in

صدر پیوٹن کو جنگی مجرم کہنا آسان ہے لیکن یہ سب کیسے ثابت ہوگا؟

www.samajnews.in