Samaj News

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

سیاحتی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سری نگر ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سری نگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے اور لوگوں کو رات کے لیے درخواست کے ساتھ صرف 50,000 روپے کے علاوہ ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر چلانے والوں کے لیے ایک بہت ہی منافع بخش خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔اب آپ کو رات کی پارکنگ کی اجازت کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ صرف 50,000 روپے کے علاوہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ بڑی کمی ہماری خوبصورت وادی میں سیاحوں کی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Related posts

نہرویووا کیندرسنگٹھن اورنیشنل سروس اسکیم نے ملک بھرکے 623 اضلاع میں شہیددوس منایا

www.samajnews.in

تائیکوانڈو چیمپئن آفرین کا سفرکشمیر کیلئے باعث فخر ہے

www.samajnews.in

چلتے چلتے

www.samajnews.in