32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

IREDAنے تین ہزارالیکٹرک گاڑیاں خریدنے ک کیلئے بلیو اسمارٹ موبلٹی کو268 کروڑروپے کی مالی امداد کی

قومی راجدھانی خطے میں الیکٹرک گاڑیوں کو مقبول بنانے کے لئے، ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کی سب سے بڑی قرض دہندہ کمپنی، ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے )، نے 3000 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے بلیو اسمارٹ موبلٹی کو 267.67 کروڑروپے کا قرض دینے کی منظوری دی ۔بلیو اسمارٹ موبلٹی تمام تین ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے تازہ سرمایے کا استعمال کرے گی جس سے ای وی بیڑے کی توسیع میں اضافہ ہوگا۔ 267.67 کروڑروپے کے منظورشدہ قرض میں سے، آئی آر ای ڈی اے نے 35.70 کرٰوڑ روپےکی پہلی قسط کمپنی کوجاری کردی ہے۔اشتراک سے متعلق خطاب کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے بتایا کہ’’ہم آئی آر ای ڈی اے میں کام کرنے والوں کا یقین ہے کہ ہندوستان میں الیکٹرک موبلٹی کی امکانی پیشرفت کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ بلیو اسمارٹ ہندوستان کے قومی راجدھانی خطے میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور ہم اس بہترین کام کے لئے ان کی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں ۔اس شعبے میں یہ ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور یہ ہندوستان کو ایک صاف شفاف اور سبز ملک بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔آئی آر ای ڈی اے ملک میں صاف اور شفاف توانائی کے لئےنقل وحمل کو بڑھانے کی پیش رفت میں تیزی لانے کی خاطر زیادہ سے زیادہ ای وی پروجیکٹوں کو مالی مدددینے کی امید کررہا ہے۔ یہ قومی راجدھانی خطے میں اخراج میں زیادہ سے زیادہ کمی لانے میں مدد کرنے کے لیے کمپنی کی کوشش کا حصہ ہے‘‘۔

Related posts

صدر پیوٹن کو جنگی مجرم کہنا آسان ہے لیکن یہ سب کیسے ثابت ہوگا؟

www.samajnews.in

نیتی آیوگ نے وومن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کیا

www.samajnews.in

لڑکیوں کی تعلیم پر’’ یو ٹرن‘‘کے بعد امریکہ نے طالبان کے ساتھ دوحہمیٹنگ منسوخ کر دی

www.samajnews.in